پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے بڑا قدم

0
28

پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے ایک بڑا قدم اٹھا لیا گیا، ایک فضائی کمپنی کو 6 جنوری کو پہلا ٹی پی آر آئی لائسنس دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ تمام شرائط پورے کرنے پر ائیر کرافٹ سیلز اور سروس لمیٹڈ کو چھ جنوری کو پہلا ٹی پی آر آئی لائسنس دیا جائے گا۔کمپنی اپنی سیاحتی فروغ کی پروازیں جلد شروع کرے گی، اس کمپنی کے فلیٹ میں 3 ہوائی جہاز، بیچ 1900 ڈی، سیسنا 406ـF اور کنگ ائیر 250 شامل ہیں۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ یہ کمپنی 2 بڑے جہاز لینے میں بھی دل چسپی رکھتی ہے، اور عن قریب 2 بڑے جہاز ایمبریر E 145 حاصل کرے گی، کمپنی کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے پروازیں گوادر، تربت، موہنجو داڑو، گلگت اور اسکردو لے کر جائے گی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ٹی پی آر آئی لائسنس سے ملکی اور غیر ملکی سیاحت کو فراغ ملے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ برس جون میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی ایوی ایشن پالیسی کے تحت سیاحت کے فروغ کے لیے ٹی پی آر آئی لائسنس متعارف کرایا تھا، جسے ٹورازم پروموشن اینڈ ریجنل انٹیگریشن کا نام دیا گیا