گڑھ موڑ سیٹیزن موومنٹ نے باقائدہ ممبرشپ کا آغاز کردیا.

0
63

گڑھ موڑ سیٹیزن موومنٹ نے باقائدہ ممبرشپ کا آغاز کردیا.

چئیرمین گڑھ موڑ سیٹیزن موومنٹ ثقلین عباس کھرل نے کہا ہے کہ ہماری اس موومنٹ کا مقصد نام سے واضح ہے گڑھ موڑ سیٹیزن موومنٹ کا قیام اس لیے عمل میں لایا گیا ہے تاکہ گڑھ موڑ کی پسماندگی،احساس محرومی اور گزشتہ ادوار میں گڑھ موڑ کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کوعوام میں زیربحث لا کران تمام مسائل کا حل نکالا جائے اور گڑھ موڑ کی ترقی میں جو رکاوٹیں ہیں ان کا مشاہدہ کر کے باقائدہ قانونی طریقے سے حکام بالا تک پہنچایا جائے.اس سلسلے میں گڑھ موڑ سیٹیزن موومنٹ نے باقائدہ ممبرشپ کا آغاز کردیا ہے تا کہ پڑھے لکھے نوجوانوں کی مدد سے گڑھ موڑ کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے.
گڑھ موڑ سیٹیزن موومنٹ میں شامل ہونے کے لیے ہم نے ایک پلان تشکیل دیا ہے جسے بہت جلد اپنے نوجوانوں تک پہنچایا جائے گا.گڑھ موڑ سیٹیزن موومنٹ ایک غیر سیاسی اور غیر مذہبی پلیٹ فارم ہے اس لیے چئیرمین گڑھ موڑ سیٹیزن موومنٹ ثقلین عباس کھرل نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ گڑھ موڑ کےبہتر مستقبل کے لیے ہمارا ساتھ دیں ہمارے ہاتھ میں اپنا ہاتھ ملائیں اورگڑھ موڑ سیٹیزن موومنٹ کی مینجمنٹ کا حصہ بنیں.
.ممبر شپ کی تفصیل اور مقاصد کے لیے رابطہ کریں 03035221412