*بلڈ پریشر کی اقسام اسباب علامات اور علاج*

0
44

یہ مرض دو قسم کے مزاج والے افراد میں پایا جاتا ہے۔
1 سوداوی مزاج (اکثریت مرد حضرات)
2 قشری مزاج (زیادہ تر خواتین)

*اول قسم قشری۔ یا صفراوی*
اس قسم میں سوزش کی وجہ سے نالیوں میں تنگی آجاتی ہے نالیوں میں کولیسٹرول زیادہ مقدار ہو تو یہ گزرگاہوں کو مسدود کر دیتا ہے اس وقت دل کو شریانوں میں خون دھکیلنے کے لیے اضافی محنت کرنا پڑتی ہے اور اسی اضافی محنت کو فشارالدم قوی یعنی ہائی بلڈ پریشر کہتے ہیں

*اسباب قسم قشری۔*
غم و فکر
ذہنی ٹینشن
جذبات پہ بےاختیاری
گردوں کی سوزش
جگر کی سوزش
کثرت گوشت خوری
کولیسٹرول
جنک فوڈز وغیرہ

علامات۔۔۔
کان کی لوئیں تپنے لگتی ہیں
چہرہ سرخ
سر درد،
گھبراہٹ
متلی
بھوک اڑ جانا
ہاتھ پاوں ٹھنڈے
دل کی دھڑکن تیز
غصہ کی زیادتی
چڑچڑاپن
عقل ماوف ہوجانا
سانس پھولنا
کانوں میں سیٹیاں
کنپٹیوں کی پھڑکن
نیند کا اڑ جانا
علاج۔۔۔
عموما یہ بلڈ پریشر دورہ نما ہوتا ہے فوری طور پہ اناردانہ اور پرانا گڑ برابر ملا کر گھنٹے گھنٹے بعد دیتے رہیں۔ تقویت قلب کیلیئے صبح نہار یاقوتی دودھ یا مربہ آملہ سے دیں
مستقل علاج کے لیے ایم سی، چار حصہ، اکسیر1 ایک حصہ، اور تریاق 67 دو حصہ ملا کر دو سے تین گرام تین ٹائم دیں۔ جب بلڈ پریشر کنٹرول ہوجایے تو نالیوں کی تنگی اور سٹینوسس دور کرنے کیلیئے ایم سی میں پانچواں حصہ اکسیر1 المعروف مفرح ملاکر تین گرام اور ٹی_5 ایک گرام تین ٹائم کی دیتے رہیں۔
چکنائی گوشت، انڈے چاہے مکھن بالائی نمک بالکل بند کر دیں

*دوسری قسم سوداوی۔*
اسی طرح دوسری سوداوی قسم میں خون کی نالیاں سخت ہوجاتی ہیں نالیوں کی قدرتی لچک ختم ہوجاتی ہے ان میں جب کولسٹرول جمع ہوجاتا ہے تو تب بھی دل کو بھرپور زور لگانا پڑتا ہے اسے فشارالدم بارد یا سوداوی کہتے ہیں

اسباب سوداوی فشار الدم۔۔
بادی و ریاحی اغذیہ کا استعمال، بٹھے کے دھوئیں میں کام کرنا،
سرداور خشک موسم
چائے یا کفین کا استعمال
بے وقت کی نیند، یا رتجگے
چاول کا زیادہ استمعال

علامات۔۔۔
جسم سرد
چہرہ سیاہی مائل
پیشاب کبھی زردی مائل کبھی سفیدی مائل
سر کی چوٹی میں درد
خوف،
سستی تھکاوٹ
نیند زیادہ
بھوک زیادہ
ٹرائی گلیسرائیڈ کی زیادتی

علاج۔۔۔
سب سے پہلے اکسیر قلب اجوائن کے قہوہ سے دیں
نوشادر ٹھیکری ایک رتی دیں
مستقل علاج کے لیے
سی فور میں چار جدید برابر ملاکر چار گرام صبح شام ہمراہ قہوہ ادرک دیں۔
اگر معدہ درست نہ ہوتو ایم سی میں آدھا حصہ دارالشفاء ملا کر تین گرام دوا تین ٹائم دیں۔
*صحت نامہ*