ریاست مدینہ کیلئےذاتی مفادکو قومی مفادکے تابع کرنا ہوگا،چیئرمین نیب

0
42

جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ قومی احستاب بیورو(نیب) نے ملک کی ترقی، بہتری کی راہ میں کچھ نہ بھی کیا ہو تب بھی اتنا ضرور کیا کہ بدعنونی کے خلاف پہلی اینٹ رکھ دی ہے تاکہ اس پر عمارت تعمیر کی جاسکے۔
راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کا خاتمہ نیب کی واحد منزل ہے لیکن نیب اکیلا 70 سال کی برائی کا جڑ سے خاتمہ نہیں کرسکتا بلکہ اس کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا جس کے لیے ہرشخص خود احتسابی کرے۔
چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ ہماری پہلی کوشش یہ تھی کہ ہم اپنا ادارہ ٹھیک کریں اور میں نے اس سلسلے میں ادارے کی بہتری کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا۔