وزیراعظم عمران خان نے قانون سازی سے متعلق امور نمٹانے کیلئے کابینہ کی کمیٹی تشکیل دیدی

0
20

اسلام آباد (آن لائن) ۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی امور تشکیل دیدی ہے۔ کمیٹی کے چیئرمین وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم ہوں گے جبکہ ممبران میں اٹارنی جنرل آف پاکستان، وفاقی وزیر پارلیمانی امور سینیٹر محمد اعظم خان سواتی، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر، سیکرٹری وزارت قانون و انصاف جوائنٹ سیکرٹری وزیراعظم آفس اور سیکرٹری کابینہ شامل ہیں۔کمیٹی مجوزہ قواعد و ضوابط اورترامیم کا جائزہ لے گی۔