سولہ کروڑ اسی لاکھ انسانوں کوآئندہ برس مدد کی ضرورت ہوگی، رپورٹ

    0
    21

    یو این ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر مارک لو کک نےکہا کہ موجودہ دور میں 16 کروڑ 80 لاکھ انسانوں کو مدد کی ضرورت ہوگی جدید دور میں ان ضرورت مندوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
    انہوں نے کہا کہ تنازعات زیادہ وسیع ہونے کے ساتھ ساتھ شدید ہوتے جارہے ہیں، لہٰذا لوگوں کی ضرورتوں کی جانب بھی دیکھنے کی ضرورت ہے۔
    اقوام متحدہ کی اس رپورٹ میں متنبہ کیا گیا کہ دنیا میں ہر 45 میں سے ایک شخص عالمی تنازعات اور ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے متاثر ہے۔
    اقوام متحدہ نے اپیل کی ہے کہ آئندہ برس لوگوں کی معاونت کے لیے انہیں 28 ارب 80 کروڑ ڈالر کی ضرورت پڑے گی جن سے ان لوگوں کی مدد کی جائے گی جنہیں ہنگامی مدد کی ضرورت ہوگی۔ علاوہ ازیں عالمی ادارے نے یمن اور شام جیسے ممالک میں جنگوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے کے لیے مزید 3 ارب ڈالر کی امداد پر نظریں مرکوز کر لی ہیں۔