ٹوبہ ٹیک سنگھ ایڈیشنل کمشنر فیصل آباد ملک خادم حسین جیلانی کا اراضی سنٹر کا اچانک دورہ۔

0
136

ٹوبہ ٹیک سنگھ ایڈیشنل کمشنر فیصل آباد ملک خادم حسین جیلانی کا اراضی سنٹر کا اچانک دورہ۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ (سلطان نیوز آن لائن)۔ایڈیشنل کمشنر فیصل آباد ملک خادم حسین جیلانی نے اراضی ریکارڈ سینٹر کا اچانک دورہ کیا، اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر رضوان الحق پوری،اے ڈی ایل آر محمد طیب اور مقدس حسین بھی ان کے ہمراہ تھے،

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ ایڈیشنل کمشنر ملک خادم حسین جیلانی نے ریکارڈ کے معائنہ کے دوران فرد ملکیت و انتقالات کے لئے آنے والے اراضی مالکان سے سہولیات بارے دریافت کیا۔ اورانکے مسائل سنے،انہوں نے سینٹر انچارج کوہدایت کی کہ آراضی ریکارڈ سینٹر پر پینے کے لئیے ٹھنڈاپانی ہمہ وقت موجود رہنا چاہیے۔ اورعوام سے انتہائی خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے،

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔انہوں نے کہا کہ صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے اور زیادہ سے زیادہ سایہ دار اور پھولدار پودے بھی لگائے جائیں،انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت عوام الناس کوہرممکن سہولیات فراہم کرنے میں کوشاں ہیں۔ لوگوں آسان طریقہ سے رہنمائی فرمائی جائے۔ بلکہ ضعیف العمر مرد وخواتین کے کام کو جلد ازجلد نمٹایا جائے،اسسٹنٹ کمشنر رضوان الحق پوری نے بتایا کہ عوام کی ضرویات کو پورا کرنے کیلئے آراضی ریکارڈ سینٹر سسٹم میں مزید اضافہ کیا جارہا ہے۔ تاکہ فرد ملکیت و انتقالات کے لئے آنے والے افرادکم وقت میں اپنا کام کروا کر واپس جاسکیں۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ایڈیشنل کمشنر فیصل آباد ملک خادم حسین جیلانی نے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

رپورٹ سید خلیل الرحمن شاہ