امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سرگودھا ڈویژن کا 2 روزہ اجلاس شروع

0
71

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سرگودھا ڈویژن کا 2 روزہ اجلاس شروع

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سرگودھا ڈویژن کا 2 روزہ اجلاس عمومی بھلوال شہر میں جاری. اجلاس عمومی میں گزشتہ سہ ماہی کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور آئندہ سہ ماہی کا پروگرام پیش کیا جائے گا.
اجلاس عمومی میں ہر یونٹ سے ایک نمائندہ اور یونٹ صدر اس کے رکن ہوتے ہیں. ڈویژنل سطح پر مجلس عمومی اصول انتخاب کے مطابق ڈویژنل صدر منتخب کرتی ہے اور مجلس عاملہ کے فیصلوں، مرکزی پروگرام اور ڈویژن کے لیے منظور شدہ پروگرام پر عمل کرانے کی پابند ہوتی ہے. یہ مجلس ڈویژن کے مسائل دو تہائی اکثریت سے حل کرنے کی مجاز ہوتی ہے.
اس موقع پر ڈویژنل صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جامعات میں سیکولر طبقات طاقتور ہوچکے ہیں اور طلبا کو دینی تعلیمات سے دور کر رہے ہیں۔ اسلام کے حقیقی چہرے سے روشناس کروانا ہماری دینی و اخلاقی فریضہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان اپنے قیام سے لیکر آج تک نوجوانوں کو صحیح فکر اسلامی سے متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ جس کا نصب العین ہی یہی ہے کہ تعلیمات قرآن اور سیرت محمد و آل محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مطابق نوجوان نسل کی زندگیوں کو استوار کرنا تاکہ وہ اچھے انسان اور مومن بن کر دین مبین کی سر بلندی اور مملکت خداداد پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کر سکیں۔

رپورٹ محمد عمر فاروق میو سٹاف رپورٹر