ڈسکہ انتظامیہ پتنگ بازی کی روک تھام میں ناکام

0
145

ڈسکہ انتظامیہ پتنگ بازی کی روک تھام میں ناکام۔

ڈسکہ (سلطان نیوز آن لائن) انتظامیہ پتنگ بازی کی روک تھام پر ناکام ہوچکی ہے سر بازار لوگ پتنگ بازی کرنے اور فروخت کرنے میں مصروف عمل ۔ گزشتہ روز دنیا نیوز کے رپورٹر اور ڈسکہ کے سنئیر صحافی رانا ارشاد اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کے لئے موٹرسائیکل پر جارہے تھے کے جیسروالہ کے قریب پہنچنے پر خطرناک ڈور نے انہیں آن لپیٹا جس کی وجہ سے ان کے گلے میں ڈور لگ گئی مذکور نے فوری طور پر چلتی موٹرسائیکل پر اسے ہاتھ مار کر گردن جھکا کر پیچھے کی طرف پھینکا تھوڑی سی خراش آئی مگر اللہ تعالی نے اپنے حفظ و امان میں رکھا ۔۔۔۔ انتظامیہ کو آنکھیں کھلی رکھیں فوری ہر گلی کوچے سے پتنگ بازوں اور فروخت کندوں کا محاسبہ کرے تاکہ شہری ایسے جان لیوا کھیل سے بچ سکیں

رپورٹ رانا عاشق علی بیورو چیف سیالکوٹ