گڑھ مہاراجہ گڑھ موڑ کی سماجی شخصیت سید مہدی حسین شاہ کاظمی کی طرف سے 25 یتیم مسکین اور غریب بچوں میں عید کے موقع ایک ایک سوٹ نقدی دی گئی

0
344

گڑھ مہاراجہ گڑھ موڑ کی سماجی شخصیت سید مہدی حسین شاہ کاظمی کی طرف سے 25 یتیم مسکین اور غریب بچوں میں عید کے موقع ایک ایک سوٹ نقدی دی گئی

گڑھ مہاراجہ ۔عید تو ہر کوئی مناتا ہے لیکن عید منانے کا مزا اور بھی دوبالا ہو جاتا ہے جب آپ عید غریبوں میں اور غریبوں کو کچھ تحائف دیکر منائیں ۔۔
کچھ ایسا ہی دیکھنے میں آیا عید کے پہلے روز امام بارگاہ و مدرسہ ولی العصر جامعہ مسجد علی ع گڑھ موڑ میں ۔۔
(گڑھ مہاراجہ گڑھ موڑ) تفصیلات کےمطابق عید کے پہلے روز جامعہ مسجد علی ع گڑھ موڑ پر نماز عید کے بعد
کچھ ایسے ہی مناظر دیکھنے میں آئے جب
سید مہدی حسین شاہ کاظمی صاحب سید ثقلین شاہ کاظمی اور سید ظل حسنین شاہ صاحب کی طرف سے
25 یتیم مسکین اور غریب بچوں میں عیدیکے تحائف کے طور پر ایک ایک سوٹ کاٹن اور کچھ نقد رقم تقسیم کیے گئے ۔۔
ڈاکٹر سید ثقلین کاظمی شاہ صاحب نے سلطان نیوز کو بتایا ۔کہ اپنے بچوں میں عید تو ہر کوئی مناتا ہے لیکن جب آپ عید کی خوشیوں میں غریبوں کا خیال کرتے ہیں ان میں عیدی تقسیم کرتے ہیں تو اس سے روح کو تسکین محسوس ہونے کے ساتھ ساتھ رب بھی راضی ہوتا ہے اور معاشرے میں احساس کمتری بھی کم ہوتا ہے اور انہوں اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ انشاءاللہ آئندہ بھی اسی طرح ہم غریب بچوں میں تقسیم کرتے رہیں گے اور انکی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔
اس تحائف تقسیم کرنے کی تقریب میں
سید سبطین شاہ کاظمی راجہ تصور عباس مہر اسلم گہلا اور کثیر تعداد میں مومنین نے شرکت کی اور اس بات کو سراہا۔

تم مہربانی کرو اہل زمین پر
خدا راضی ہوگا عرش بریں پر۔
رپورٹ # راجہ وسیم عباس سٹاف رپورٹر سلطان نیوز گڑھ موڑ ۔
03003625509