جلالپورپیروالا میں نماز عید کے دوران دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجہ میں 9 افراد جاں بحق 15 شدید زخمی

0
196

جلالپورپیروالا میں نماز عید کے دوران دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجہ میں 9 افراد جاں بحق 15 شدید زخمی

جلالپورپیروالا (سلطان نیوز آن لائن) میں نماز عید کے دوران دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجہ میں 9 افراد جاں بحق 15 شدید زخمی دونوں گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی. جلالپورپیروالا کے نواحی علاقے درآب پور میں عید نماز کے دوران دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجہ میں دونوں گروپوں کے 9 افراد جانبحق ہوگئے ذرائع کیمطابق فائرنگ دوگروپوں میں تنازعہ کی وجہ سے ہوئی کالا جعفر گروپ کے سربراہ ملک ممتاز عرف کالا جعفرسمیت گروپ کے5 اور غلام نازک گروپ کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے اس ناگہانی صورتحال پر پوری تحصیل میں خوف کی.لہر پھیل گئی مقامی پولیس تاحال لڑائی رکوانے میں ناکام ہوگئی آِِآخری اطلاعات کے مطابق لڑائی تاحال جاری ہے ملتان سے بھاری پولیس نفری جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئی ہے مظفر گڑھ لودہراں سے پولیس کی بھاری نفری حالات کو کنٹرول کرنے کے لیے پہنچ گئی اطلاعات پر رکن قومی اسمبلی رانا قاسم نون اور سی پی او ملتان عمران محمود بھی تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پہنچ گئے جبکہ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں تاحال زخمیوں کو منتقل کر رہے ہیں

رپورٹ محمد عمر فاروق میو