جھنگ تمام تر فیصلے بغیر کسی سیاسی دباؤ کے میرٹ پر کیے جا رہے ہیں۔ایس ای واپڈا جھنگ نذر حسین ڈب

0
63

جھنگ تمام تر فیصلے بغیر کسی سیاسی دباؤ کے میرٹ پر کیے جا رہے ہیں۔ایس ای واپڈا جھنگ نذر حسین ڈب

جھنگ (سلطان نیوز آن لائن)ایس ای واپڈا جھنگ نذر حسین ڈب کی تعیناتی سے ضلع جھنگ کی عوام کو بھرپور ریلیف مل رہا ہے۔
عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے ایس ای واپڈا نذر حسین ڈب کی تعیناتی ضلع جھنگ کی عوام کےلیے کسی نعمت سے کم نہیں قابل، محنتی اور ایماندار افسر کے ساتھ ساتھ وہ ایک نہایت شفیق اور ہمدرد انسان بھی ہیں جن کو ضلع جھنگ کی عوام کے مسائل اور محرومیوں کا بھرپور ادراک ہے۔ایس ای واپڈا کی طرف سے ماتحت کرپٹ لوگوں کےخلاف کاروائیاں قابل تحسین ہیں۔نذر حسین ڈب کی طرف سے تمام تر فیصلے بغیر کسی سیاسی دباؤ کے میرٹ پر کیے جا رہے ہیں نذر حسین ڈب نے سلطان آن لائن نیوز کے بیوروچیف عرفان حیدر سیال سے گفتگو میں کہا کہ انشاءاللہ جہاں تک ممکن ہوا کرپشن کو ختم کرکے رہو گااور جو مجھے ذمہ داری دی گئی ہے اللہ نے مجھے عزت بخشی ہے اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام دینے کی کوشش کررہا ہوں انہوں نے مزید کہا کہ جس کا جو بھی مسلہ ہو جو وہ سمجھے کہ واپڈا کے ملازمین کرپشن کررہے ہیں اور کام کے عوض رشوت طلب کرتے ہیں تو میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں نشاندہی کریں تاکہ جرم کو جڑ سے ختم کیا جائے جرم کو ختم کروانے میں عوام کا تعاون انتہائی ضروری ہے جب سے چارج سنبھالہ ہے کبھی کسی کو مایوس نہیں کیا انہوں نے کہا کہ کام عبادت سمجھ کر کرتا ہوں ان سے سوال کیا کہ لوڈ کم ہونے کا مسلہ آرہا ہے لوڈ پورا نہیں آتا تو ایس ای واپڈا نذر ڈب نے بتایا کہ اس پے کافی ورک کررہے ہیں کچھ حویلی بہادر شاہ پلانٹ کی وجہ سے بھی فرق پڑے گا انشاءاللہ بہت جلد لوڈ پر قابو پا لیا جائے گا..

(جھنگ سے بیوروچیف عرفان حیدر سیال کی رپورٹ)