احمد پور سیال گرلز ایلیمنٹری سکول عیسی والا کی اپ گریڈیشن کا مطالبہ تحریر ۔۔۔مہر امجد علی ڈھول احمد پور سیال

0
193

احمد پور سیال گرلز ایلیمنٹری سکول عیسی والا کی اپ گریڈیشن کا مطالبہ

تحریر ۔۔۔مہر امجد علی ڈھول احمد پور سیال

احمد پور سیال
مطالبہ اپ گریڈیشن سکول ایلیمنٹری سے ہای کلاسز تک
تحصیل احمدپورسیال کی نواحی یونین کونسل بنگلہ یاسمین کی عوام کا پر زور مطالبہ ہے کہ بنگلہ یاسمین گرلز ایلیمنٹری سکول کو ہای سکول کا درجہ دیا جاے۔
اس یونین کونسل کی کافی تعداد میں بچیاں مڈل سے آگے تک تعلیم حاصل کرنے سے اس لئے قاصر ہیں کہ یہاں گرلز ہائ سکول نہیں ہے۔اس یونین کی آبادی کی بچیوں کو شہر احمدپورسیال کے سکولوں میں جانے کیلیے معاشی و ٹرانسپورٹ کے مسائل ہیں۔یونین کونسل بنگلہ یاسمین کی آبادی کا پر زور مطالبہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری صاحبزادہ محمد امیر سلطان و صوبائ پارلیمانی سیکرٹری رانا شہباز احمد خان و دیگر متعلقہ اتھارٹیز سے کرتی ہے کہ اس تعلیمی احساس محرومی کا خاتمہ کریں تا کہ گرلز ہائ سکول کے قیام سے یہاں کی آبادی کے لٹریسی ریٹ میں اضافہ ہو سکے۔
امید واثق ہے کہ عوامی نمائندے ہونے کا ثبوت دیتے ہوے اس سکول کو
اپ گریڈیشن کرا کر آیندہ آنی والی نسلوں کی دعاوں کے مستحق ٹھہریں گے
:امجد خان ڈھول