ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدر نے اپنے سٹاف میں عید گفٹ تقسیم کئے افسران ، ملازمین نے ڈی سی کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا

0
58

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدر نے اپنے سٹاف میں عید گفٹ تقسیم کئے
افسران ، ملازمین نے ڈی سی کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا
سیالکوٹ ( سلطان نیوز آن لائن)عید خوشی کا دوسرا نام ہے ۔ یہ ہمیں قربانی، جذبے ، ہمدرد ی ، تعاون اور رواداری سمیت بھائی چارے کا فروغ دینے کا درس دیتی ہے ۔ خوشیوں کو اگر شیئر کیا جائے تو یہ مزید بڑھ جاتیں ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے آج ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں اپنے سٹاف میں گفٹ ہمپرز تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران کیا۔
ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے اس موقع پر ضلع بھر کے افسران اور ملازمین کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا اور ان کو عید کی پیشگی مبارک بار دی ۔ افسران ، ملازمین نے ڈپٹی کمشنر کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر چودھری شہزاد احمد ورک بھی موجود تھے

رپورٹ رانا عاشق علی بیورو چیف سیالکوٹ