ڈسکہ۔مقامی و ضلعی محکمہ صحت کے آفیسرز میڈیکل سٹورز کی پریکٹس اور عطائیت کا خاتمہ کرنے میں مکمل طور پر ناکام ۔۔۔

0
30

ڈسکہ۔مقامی و ضلعی محکمہ صحت کے آفیسرز میڈیکل سٹورز کی پریکٹس اور عطائیت کا خاتمہ کرنے میں مکمل طور پر ناکام ۔۔۔

ڈسکہ( سلطان نیوز آن لائن) میں میڈیکل سٹورز مالکان کی من مانیاں اور اور عطائیت کی بھرمار ۔۔۔ میڈیکل سٹورز مالکان بغیر ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر مریضوں کو ادویات مہیا کرنے میں مصروف عمل ہیں ۔۔ بعض میڈیکل سٹورز مالکان بطور ڈاکٹر پریکٹس جاری رکھے ہوئے ہیں۔ عطائیت میں کمی آنے کی بجائے کچھ عرصہ سے اضافہ دکھائی دیتا ہے ہر چوراہے پر عطائی ڈاکٹر حضرات نے کلینک کھول رکھے ہیں جو سرعام غریب عوام کی جانوں سے کھیل رہے ہیں مقامی ضلعی محکمہ صحت کے آفیسرز میڈیکل سٹورز مالکان کو رول کے مطابق اپنا کام سرانجام دینا اور عطائیت کا خاتمہ کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آرہی ۔۔۔ بعض ذرائع سے معلوم پڑا ہے کہ مقامی محکمہ صحت کے آفیسر عیدی کے چکر میں لگے ہوئے ہیں۔۔۔۔ اہل علاقہ نے اعلی احکام سے اپیل کی ہے غربت کے ماروں کی جانوں کی حفاظت کی جائے اور غریب عوام کو سرکاری ہسپتال ڈسکہ یا دیگر مقامات پر ان کی دادا رسی کی جائے تاکہ غریب عوام میڈیکل سٹور مالکان اور عطائیت سے چھٹکارا حاصل کر سکیں۔۔۔ مزید برآں ایک علاقہ نے اعلی احکام سے اپیل ہے کہ فوری نوٹس لیں

رپورٹ رانا عاشق علی بیورو چیف سیالکوٹ