سیالکوٹ ضلعی انتظامیہ اور ایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ کی جانب سے سیالکوٹ اور پسرور کے450 معذور اور مستحق افراد میں آٹو رکشہ ،وہیل چیئرز، ٹرائی سائیکل، بیساکھیاں، سفیدچھڑیاں، سلائی مشینیں آلہ سماعت کی تقسیم کے علاوہ مالی امداد تقسیم

0
45

سیالکوٹ ضلعی انتظامیہ اور ایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ کی جانب سے سیالکوٹ اور پسرور کے450 معذور اور مستحق افراد میں آٹو رکشہ ،وہیل چیئرز، ٹرائی سائیکل، بیساکھیاں، سفیدچھڑیاں، سلائی مشینیں آلہ سماعت کی تقسیم کے علاوہ مالی امداد تقسیم

سیالکوٹ (سلطان نیوز آن لائن) ضلعی انتظامیہ اور ایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ کی جانب سے سیالکوٹ اور پسرور کے450 معذور اور مستحق افراد میں آٹو رکشہ ،وہیل چیئرز، ٹرائی سائیکل، بیساکھیاں، سفیدچھڑیاں، سلائی مشینیں آلہ سماعت کی تقسیم کے علاوہ مالی امداد تقسیم ۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدر ، صدر ایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ خواجہ مسعود اختر اور قیصر اقبال بریار(میزبان) خصوصی افراد میں آلات تقسیم کئے ۔
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدر نے کہاکہ اللہ رب العزت ہی خوب جانتے ہیں اس نے خصوصی افراد میں جو معذوری رکھی ہے اس میں کیا حکمت ہے ، صاحبِ حیثیت افراد کی یہ ذمہ داری ہے وہ ایسے افراد کیلئے آسانیاں پیدا کرے ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ میں قوت گویائی ، سماعت اور بینائی سے محروم ،چلنے سے معذور افراد کا سروے کروایا گیا جن میں سے 3544افراد کو رجسٹرڈ کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ ضلع سیالکوٹ میں ساڑھے پانچ سو افراد بصارت سے محروم ہیں ان تمام افراد کا مکمل چیک اپ کروایا جائے گا جن کی آپریشن ، لینز اور کارنیا ڈالنے سے بصارت وآپس آسکتی ہے ان کا علاج کروایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ آج ساڑھے چار سوافراد میں آلات تقسیم کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ یہ معذور افراد کی بحالی کا آغاز ہے آج صرف 15فیصد افراد کو کور کیا گیا باقی افرادکیلئے تقریب کا انعقاد نہیں کیا جائے گا بلکہ ان کے بلا کر چیزیں دی جائیں گی ۔ انہوں نے کہاکہ سیالکوٹ چمبر آف کامرس نے 721میں سے اب تک 451معذور افراد کو نوکریاں دے دی ہیں جبکہ کوٹہ کے حساب سے باقی 270افراد کو جلد نوکریاںدے دی جائیں گی ۔ جس پر میں ایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ کا شکرگذار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج 100مستحق افراد میں 5ہزار فی کس مالی امداد(عیدی) بھی تقسیم کی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ ضلع سیالکوٹ کے 1644دیہاتوں میں اعلان کروائے جائیں گے اور اگر کوئی کسی معذور کو امداد کی ضرور ت ہوگی اسے مہیا کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ قوت سماعت سے محروم افراد کی سکینگ کی جارہی ہے ان کو بھی مطلوبہ آلات فراہم کئے جائیں گے ۔صدر ایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ خواجہ مسعود اختراور قیصر اقبال بریار نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر کی ترغیب پر معذورافراد کی بحالی میں بڑھ چڑ ھ کرحصہ لے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ چمبر اس کار خیر کا کھلے دل سے خیر مقدم کرتا ہے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گا اور اپنی روایات کے مطابق مخلوق خدا کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گا۔تقریب میں اے ڈی سی ریونیو عثمان احمد جاوید، اے ڈی سی جنرل میاں احسن رفیق،اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ چودھری عبدالرو ¿ف، اے سی سیالکوٹ احمد سعید منج، اے سی پسرور طاہر طیب، اے سی سمبڑیال مرضیہ سلیم، پرنسپل خواجہ صفدر میڈیکل کالج ڈاکٹر طارق محمود ریحان، ڈی ڈی سوشل ویلفیئر سہیل محمود، چودھری ناصر بریار، چودھری مدثر سلیم بریار، احسن سلیم بریار، وقاص اکرم اعوان، فضل جیلانی ، اشفاق نذر گھمن، اور ڈی آئی او شہزاد احمد ورک کے علاوہ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب کی میزبان قیصر اقبال بریار نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ تقریب کے آخر میں افطارڈنر دیا گیا

رپورٹ رانا عاشق علی بیورو چیف سیالکوٹ