ججز سے متعلق حکومتی ریفرنس کیخلاف سینیٹ میں مذمتی قرارداد منظور، مکمل تفصیلات جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں

0
126

ججز سے متعلق حکومتی ریفرنس کیخلاف سینیٹ میں مذمتی قرارداد منظور

اسلام آباد: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سمیت اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف حکومتی ریفرنس پر ایوان بالا میں قرارداد مذمت منظور کرلی گئی۔

سینٹ کا اجلاس ہوا تو اپوزیشن لیڈر راجا ظفر الحق نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور دیگر ججز کے محاسبے سے متعلق حکومتی ریفرنس کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی۔ ایوان بالا نے حکومت کی مخالفت کے باوجود قرارداد مذمت کثرت رائے سے منظور کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے اعلیٰ عدلیہ کے 2 ججز کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا

اپوزیشن کی قرارداد میں کہا گیا کہ حکومت نے عدلیہ پر حملہ کیا ہے، حکومت سے مطالبہ ہے کہ ججز کے خلاف ریفرنس واپس لیا جائے۔