فیصل آباد عالمی یوم القدس منانے کا مقصد دنیا بھر میں فلسطینیوں کی جدوجہدِ آزادی اور غاصب اسرائیل کے مظالم کو اجاگر کرنا ہے۔ڈویژنل جنرل سیکرٹری آئی ایس او شبیہ حیدر

0
52

فیصل آباد عالمی یوم القدس منانے کا مقصد دنیا بھر میں فلسطینیوں کی جدوجہدِ آزادی اور غاصب اسرائیل کے مظالم کو اجاگر کرنا ہے۔ڈویژنل جنرل سیکرٹری آئی ایس او شبیہ حیدر

فیصل آباد (سلطان نیوز آن لائن)ڈویژنل جنرل سیکرٹری برادر شبیہ حیدر آٸی ایس او پاکستان فیصل آباد ڈویژن نے امامیہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ ایک طرف جمعۃ الوداع کی مذہبی اہمیت ہے تو دوسری طرف اسی دن کو دنیا کے مظلوموں کی داد رسی کا دن قرار دیا گیا ہے اور 71 سال سے مظلومیت کی چکی میں پسنے والی فلسطینی مظلوم قوم کے حق میں اور بالخصوص سرزمین انبیاء علیہم السلام پر قائم مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کی غاصب صہیونی ریاست کے تسلط کی آزادی و حمایت کا دن قرار دیا گیا ہے اور اس دن کو دنیا بھر میں نہ صرف مسلمان بلکہ دیگر اقوام بھی ’’عالمی یوم القدس‘‘ کے عنوان سے مناتے ہیں۔

مزید انہوں نے کہا قدس شجاعت اور مقاومت کا رنگین صحیفہ ہے جس کا ایک ایک ورق غیرت، مظلومیت اور ظلم و ستم کی یاد تازہ کرتا ہے۔ قدس، عالمِ اسلام کا قبلۂ اول اور قلبِ متحرک ہے۔ یہ سرزمین، عشق کا جغرافیا، ایثار کی تاریخ، انتفاضہ و مقاومت کی عملی لغت اور عہد و پیمان کی تجربہ گاہ ہے۔
رپورٹ محمد وقاص ہادی ترجمان آئی ایس او فیصل آباد