بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پارلیمنٹ میں واپسی کالم نگار رانا احتشام الحق

0
96

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پارلیمنٹ میں واپسی

کالم نگار رانا احتشام الحق

ہمارے ملک میں چند دنوں سے کچھ صحافیوں رپورٹرز اور کالم نگاروں اور پارلیمنٹ کے نمائندوں کی طرف سے عوام الناس میں ایک غیر یقینی سی صورتحال پھیلائی جارہی ہے جس میں کبھی کہا جارہا ہے کہ مودی سرکار سکتا میں یعنی کہ پاور میں آکر یہ کردے گی وہ کردے گی
کبھی یہ کہا جارہا ہے کہ مودی کے انٹرنیشنل ریلیشنز امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ہیں تو یہ سب مل کر پاکستان پہ حملہ کردیں گے 😂😂
یہ سب کچھ بہت بڑے بڑے لطیفے ہیں
اور حقیقت اس سے بہت مختلف اور معجزانہ ہے کیونکہ اللہ کی مدد مسلمانوں کے ساتھ ہے
سب سے پہلے ہم امریکہ کا جائزہ لیتے ہیں
امریکہ وہ ملک ہے جو ان تینوں ممالک میں سب سے زیادہ طاقتور سوپر پاور ہے جو ابھی تک افغانستان میں رو رہا ہے افغانستان میں اسکی سوپر پاور ناکام ہوئی تو یہ افغانستان سے باہر نکلے پھر ہی ہمارے ملک خداداد پاکستان پر حملہ کا سوچے یا مودی کی مدد کرے
دوسری جانب اسرائیل اس ملک عرب اسرائیل جنگ میں مسلمانوں کی مسجد بیت المقدس پر قبضہ کرلیا تھا اس وقت مسلمان کسی نہ کسی طرح مشکلات کا شکار تھے چاہے برصغیر ہو یا ترکی ہر جگہ مسلمانوں پر مشکلات کا دور تھا لیکن کیا کلی طور پر کیا مسلمانوں نے بیت المقدس پر یہودیوں کا قبضہ برداشت کرلیا نہیں بیت المقدس کے غیور مسلمان بیت المقدس کو بچانے کے لیے آخری سانس تک لر رہے ہیں اور ان یہودیوں کو اپنے اوپر مسلط ہونے نہیں دے رہے
تو کیا یہ پاکستان پر حملہ کرنے میں مودی کا ساتھ دیں گے 😂 مذاق بس
ہم اب مودی کی بات کرلیں مودی نے اندرانی بھارت میں مسلمانوں پر جینا تنگ کردیا جس سے ہم سب واقف ہیں مودی سے قبل صرف جہاد کشمیر تھا لیکن مودی نے اس جہادی تحریکوں کو اندرونی بھارت تک منتقل کروا دیا جہاں اتر پردیش میں حالت یہ ہے کہ الیکشن سے۔ پہلے وہاں مسلمانوں کی ریلیوں میں پاکستان ذندہ آباد کا نعرہ لگنا شروع ہو گیا یہ مودی کی وجہ سے ہوا ہے کہ کشمیر کی تحریک آزادی نے ایک نئی جدت آئی
جس کے نتیجے شہید برہان وانی جیسے کمانڈر پیدا ہوئے
کیا ان کمانڈروں کی تعداد میں ابھی اضافہ ہوا یا کمی مودی کے الیکشن 2019 جیتنے کے بعد سے ہی کشمیریوں کے قتل عام کا سلسلہ شروع ہو گیا
بہرحال ظلم آخر ظلم ہے بڑھتا ہے تو پھر ختم ہو جاتا ہے
ان تمام محرکات کے ہوتے ہوئے کیا ان میں سے کوئی ملک بھی پاکستان پر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے
نہیں بلکل نہیں
اس سے قبل بھی مودی سرکار حکومت میں تھی تو ہماری فورسز نے ان کی ہر بے وقوفی کا بھرپور جواب دیاآپ بارڈر پہ انڈیا کی سپاہیوں کی خودکشیاں دیکھیں یا ان کے ونگ کمانڈر پائلٹ ابھی نندن کا پاکستان میں جہاز سمیت آنا آکر کسی جہاز کی طرح ذلیل ہوکر واپس جانا اگر ہم انڈیا کے میڈیا اور وہاں کی فلم انڈسڑی کی بات کریں تو پھر تو وہ روز پاکستان فتح کردیتے
اسی لیے نہ تو مودی پاکستان کا کچھ کر سکتا ہے نہ کوئی اور یہ ملک 27رمضان المبارک کو اسلام کے 🏰 مظبوط قلعہ کی حثیت سے بنایا گیا اس کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا
یہ قیامت کی صبح تک اسی طرح قائم ودائم رہے کا ان شاءاللہ