ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا سول ہسپتال ڈسکہ اور اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ

0
103

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا سول ہسپتال ڈسکہ اور اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ

سیالکوٹ(سلطان نیوز آن لائن )ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے تحصیل ہیلتھ کونسل ڈسکہ کو ہدایت کی ہے کہ ٹی ایچ کیو ڈسکہ میں کم سن مریضوں کے آپریشن کیلئے بے ہوشی کے طبی آلات اور سازوسامان کو خریدا جائے جبکہ ہسپتال میں کے ملحقہ بند پڑی عمارت کے اندر سے کاٹ کباڑ نیلام کرکے یہا ں پر بھی وارڈ قائم کی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایچ کیو ڈسکہ کے دورہ کے دوران او پی ڈی کے دورہ کے دوران ڈاکٹرز کو ہدایت کوئی کمرہ او پی ڈی کے اوقات میں بند نہیں ہوگا اگر سرجن آپریشن تھیٹر میں ہو تو اس دوران میڈیکل آفیسر او پی ڈی میں موجود رہے گا ۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال میں تمام کمروں اور وارڈ ز کی نیم پلیٹ آویزاں کریں ۔ انہوں نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ وویمن / میڈیکل افسران کی ہر ڈیپارٹمنٹ میں تین تین ماہ کیلئے ڈیوٹی لگائی جائے اور گائنی وارڈ میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی ڈیوٹی لگائی جائے ۔ ڈی سی نے ہسپتال کالونی کا بھی دورہ کیا اور مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں سرکاری رہائش گاہوں میں رہائش پذیر ناجائز قابضین سے کوارٹر واگذار کروایا جائے ۔ڈی سی نے اراضی ریکارڈ سنٹر کے دورہ کے دوران ہیلپ لائن پر خود کال کرکے شکایت کا اندراج کروایا ۔ انہوں نے سہولت سنٹر انچارج اور اے ایل آر کو ہدایت کی وہ سائلین کے بیٹھے کا مناب انتظام کریں تمام لوگ اپنی باری پر کاو ¿نٹر پر آئیں ۔ بعد ازاں ڈی سی نے میونسپل کمیٹی کے دفتر کا بھی دورہ کیا ۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر وقار اکبر چیمہ کو ہدایت کی کہ وہ میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے دفاتر کی تعمیر کیلئے موزوں سرکاری اراضی کا انتخاب کریں تانکہ ایم سی ڈسکہ کے دفاتر کو وہاں شفٹ کیا جاسکے ۔ ڈی سی نے اے سی آفس کے سامنے کھڑی بسوں کو کیو ڈی پی ایس کے اندر کھڑی کرنے کی ہدایت بھی کی

رپورٹ رانا عاشق علی بیورو چیف سیالکوٹ