ڈسکہ میں مصنوعی مہنگائی آسمان کو چھونے لگی

0
130

ڈسکہ میں مصنوعی مہنگائی آسمان کو چھونے لگی

خصوصی رپورٹ رانا عاشق علی

ڈسکہ (سلطان نیوز آن لائن)۔ انتظامیہ کی بے حسی غفلت یا فرائض منصبی سے غداری ۔۔۔۔۔۔رمضان شریف کا آخری عشرہ۔۔تاجروں نے عوام کو لوٹنا عبادت سمجھ کر اس میں اضافہ کردیا۔۔۔ تفصیلات کے مطابق رمضان شریف کے آخری عشرے میں تاجروں دکانداروں نے عوام کو لوٹنا عبادت اور جہنم کی آگ سے بچنے کا ذریعہ بنا لیا۔۔۔ شرم تم کو آتی نہیں رمضان شریف میں پاکستان واحد ملک ہے جس میں بجائے عوام کو روزہ مرہ کی اشیاء سستی کرنے کے کئی گناہ ریٹ بڑھا دئے جاتے ہیں یہ حکومت پاکستان کی نااہلی ہے یا تاجروں سے خوف زدہ یا بلیک میلنگ ۔ دوسرے ممالک میں رمضان شریف کے شروع ہوتے ہی روزمرہ کی اشیاء سستی کردی جاتی ہیں کم ازکم آدھی قیمت ضرور کردی جاتی ہے تاکہ اللہ کی نعمتوں سے ہر کوئی غریب مستفید ہوسکے ۔۔۔۔اب آتے ہیں دوبارہ اپنے موضوع کی طرف ڈسکہ میں جوں جوں رمضان شریف اپنے آخری مراحل میں شامل ہورہا ہے دکانداروں نے ضروریات زندگی کی اشیاء گوشت ہو سبزی ہو کریانہ ہو پھل ہو دالیں ہوں دودھ دھی ہو تمام کے ریٹ میں دن بدن انکے ریٹ آسمانوں پر پہنچا دئے ہیں سرکار کی طرف سے جاری کردہ ریٹ لسٹ ردی کی ٹوکری کی نظر کردیتے ہیں ۔۔ بہت دفعہ اتفاق ہوا ہے اور دیگر ذرائع سے بھی معلوم ہوا ہے جب دکاندار سے ریٹ لسٹ کے متعلق پوچھا جائے انکا جواب یہ ہوتا ہے آپ نے جو خریدنا ہے بتائیں ریٹ زبانی یاد ہیں مطلب شخصیت کو دیکھ کر ریٹ اپنی مرضی کا لگا کر اشیاء فروخت کرہے ہیں جس طرح ایک نیک شخص آخری عشرے میں دوزخ کی آگ کی نجات کے لئے عبادات بڑھا دیتا ہے اسی طرح ڈسکہ کے دکانداروں نے عبادت سمجھ کر مصنوعی مہنگائی کو عروج پر لے جا چکے ہیں ایک عام شہری اللہ تعالی کی عطاء کردہ نعمتوں کو خریدنے سے قاصر ہے ۔۔ اسکا ذمہ دار کون ہے جی ہاں بالکل انتظامیہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اپنے دفاتر ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر غریب اور بے بس افراد کے ساتھ انتہا کی ناانصافی اور ظلم ستم کر رہے ہیں جو اپنے پیٹوں میں پتھر رکھ کر انکو اے سی والے کمروں میں آرام کرنے کی تنخواہ بخش رہے ہیں۔۔۔ یہ بہت بڑی بے حسی نااہلی غفلت اور اپنے فرائض منصبی سے غداری کے مترادف ہے جو رمضان شریف گزرنے کو ہے ابھی تک ڈسکہ میں مصنوعی مہنگائی پر قابو نہیں پا سکے جبکہ اعلی احکام کو سب اچھے کی روز مرہ کی رپورٹ پیش کی جارہی ہے۔۔۔ اعلی احکام بالخصوص ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر بلال حیدر جو ایک ایماندار اور فرض شناس آفیسر ہے فوری نوٹس لینا چاہئے اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لانی چاہئے۔۔۔۔۔۔