سیالکوٹ … پسرور تحصیل میونسپل کمیٹی پسرور کے زیر اہتمام پہلے سے قائم لائبریری کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے گا ، ڈپٹی کمشنر سید بلال

0
143

سیالکوٹ پسرور تحصیل میونسپل کمیٹی پسرور کے زیر اہتمام پہلے سے قائم لائبریری کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے گا ، ڈپٹی کمشنر سید بلال

سیالکوٹ( سلطان نیوز آن لائن) پسرور تحصیل میونسپل کمیٹی پسرور کے زیر اہتمام پہلے سے قائم لائبریری کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے گا ،جہاں پر سی ایس ایس ، پی ایم ایس ، پی سی ایس سمیت دیگر مقابلے کے امتحانات کی تیاری کرنے والے طلباءو طالبات بیٹھ کر مطالعہ کرسکیں اور دیگر کالجز کے طلباءکے علاوہ سینئر سٹیزن بھی اپنا ریسرچ ورک کرنے اور اخبارات کا مطالعہ کرنے کیلئے آئیں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدر نے گذشتہ روز میونسپل پارک پسرور میں واقع لائبریری کے سرپرائز وزٹ کے دوران کیا۔
ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے اسسٹنٹ کمشنر پسرور محمد طیب طاہر کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذاتی نگرانی میں اس لائبریری کو جدید معیار کے مطابق بنائیں لائبریری کی کتب میںاضافہ کریں اور تمام قومی اخبارات کی دستیابی کو یقینی بنائیں ۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہاکہ لائبریری کا معیار اس قدر اعلیٰ ہو کہ طلباءاپنی کتابیں اور نوٹس اٹھا کر مطالعہ کی غرض سے یہا ں آئیں اعلیٰ لائبریری سے علاقے کے تمام طلباءو طالبات استفادہ کرسکیں گے اس موقع پر ڈی سی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر چودھری شہزاد احمد ورک بھی موجود تھے ۔

رپورٹ رانا عاشق علی بیورو چیف سیالکوٹ