سیالکوٹ ضلع سیالکوٹ میں ماہ صیام کے دوران گراں فروشی اور ناجائز منافع خوروں کے سدباب کیلئے جاری مہم کے دوران 998 دکانداروں کو مقرر کی قیمتوں سے زائد دام وصول کرنے کی پاداش میں مجموعی طور پر24لاکھ25ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ 22افراد کے خلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے ان کو جیل بھجوایا گیا جبکہ قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کی ڈیوٹی پر مامور59اسپیشل پرائس مجسٹریٹس نے 4900چھاپے مارے۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدر

0
62

سیالکوٹ ( سلطان نیوز آن لائن)ضلع سیالکوٹ میں ماہ صیام کے دوران گراں فروشی او رنا جائز منافع خوروں کے سدباب کیلئے جاری مہم کے دوران 998 دکانداروں کو مقرر کی قیمتوں سے زائد دام وصول کرنے کی پاداش میں مجموعی طور پر24لاکھ25ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ 22افراد کے خلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے ان کو جیل بھجوایا گیا جبکہ قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کی ڈیوٹی پر مامور59اسپیشل پرائس مجسٹریٹس نے 4900چھاپے مارے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدر نے اسپیشل پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے دوران بتائی ۔ ڈی سی نے کہاکہ رمضان المبارک میں گراں فروشی کے خاتمہ کیلئے ضلعی انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے اور سبزی، فروٹ منڈیوں اور تھوک کے بازاروں سے لیکر دکانوں اور ریڑھی بانوں سے اشیاءخورد نوش کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے اور مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے ساتھ سختی سے نمٹا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قیمت سیالکوٹ موبائل ایپس پر موصول ہونے والے شکایات کو بھی ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جارہا ہے اور شہریوں سے اس سلسلہ میں فیڈ بیک لیا جارہا ہے ۔ انہوں نے تمام اسپیشل پرائس مجسٹریٹس کو تلقین کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ انسپکشن کریں اور مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں

رپورٹ رانا عاشق علی بیورو چیف سیالکوٹ