28 مئی یوم تکبر کے موقع پر خان امیر عباس خان صاحب سابقہ امیدوار این اے 116 اور امیدوار ایم پی اے پی پی 130 کا بذریعہ سلطان آن لائن نیوز چینل اہم پیغام ۔

0
123

28 مئی یوم تکبر کے موقع پر

خان امیر عباس خان صاحب
سابقہ امیدوار این اے 116
اور امیدوار ایم پی اے پی پی 130

کا بذریعہ سلطان آن لائن نیوز چینل اہم پیغام ۔۔

پاکستان نے 28 مئی 1998ءکو چاغی کے پہاڑوں میں پانچ دھماکے کیے۔
یکے بعد دیگرے پانچ ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان نے ہمسایہ اور دشمن ملک بھارت کی برتری کا غرور خاک میں ملا دیا۔ اس کےساتھ ہی پاکستان ایٹمی قوت رکھنے والا دنیا کا ساتواں اور عالم اسلام کا پہلا ملک بن گیا۔
خان صاحب نے کہا کہ اب اگر ملک دشمن قوتیں جارحیت کا سوچیں گی تو ہزار بار سوچیں گی ۔۔
انہوں نے کہا پاکستان نے بیک وقت 5 ایٹمی دھماکے کر کے ثابت کر دیا کہ پاکستانی عوام ایک نڈر اور غیرت مند قوم ہے
انہوں کہا کہ یوم تکبر کے موقع پر ہم اپنے ملک کے دفاع کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کا عہد کرتے ہیں ۔
خان صاحب نے مزید کہا کہ ہمیں لسانی اور فرقہ وارانہ سوچ کو شکست دیکر ایک پاکساتی کی حیثیت سے سوچنا اور یکجان ہوکر ملک دشمن قوتوں کا سامنا کرنا چاہیے ۔۔

آخر میں انہوں نے کہا دعا ہے اللہ پاک ہمارے ملک پاکستان کو دن دگنی ترقی عطا فرمائے اور اندرونی اور بیرونی عناصر کی سازشوں سے محفوظ فرمائے

توحید کی امانت سینوں میں ہے ہمارے
آسان نہیں مٹانا نام و نشان ہمارا

پاکستان پائندہ آباد

رپورٹ راجہ وسیم عباس سٹاف رپورٹر سلطان نیوز #