وزیراعظم کے سر پرائز دورے تجزیہ امجد علی ڈھول احمد پور سیال

0
150

وزیراعظم کے سر پرائز دورے

تجزیہ امجد علی ڈھول احمد پور سیال

آج وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے مختلف اسپتالوں رمضان بازاروں اور تھانہ جات پر اچانک دورے کیے۔۔۔
عوام وزیراعظم کے ایسے اقدامات کو خوش آئند قرار دے رہی ہے
وزیراعظم اس طرح کے ہنگامی وزٹ کر کے براہ راست عوام کے مسائل سے آگاہ ہو رہے ہیں۔۔۔
اسپتالوں کے اندر جا کر مریضوں کی عیادت کرنا اور ان سے سہولیات کا جائزہ لینا بہت بڑا اقدام ہے۔۔۔۔
اسپتالوں کی انتظامیہ سے درپیش مسائل پوچھنا مریضوں کے کم یا زیادہ ہونے کی وجوہات دریافت کرنا یقیناً وزیراعظم کے ایسے اقدامات لائق تحسین ہیں۔۔۔
تھانوں کے اندر جا کر ملزمان سے براہ راست انکے حالات جاننا اور رجسٹر پر لکھی کاروائ کی مانیٹرنگ کرنا وزیراعظم کا بہت بڑا اقدام ہے۔۔
پولیس انتظامیہ مطلب تھانیدار لیول کے افسروں سے پولیس ملازمین اور جرائم کے امور پر براہ راست کسی وزیراعظم کا دریافت کرنا یقیناً عوام اسے تبدیلی سمجھ رہی ہے۔۔۔۔
وزیراعظم صاحب اسی طرح غریب عوام کے معاشی مسائل کو سمجھ کر مہنگائ پر کنٹرول کر لیں تو تب غریب عوام حقیقی معنوں میں تبدیلی سمجھے گی۔۔۔
وزیراعظم کے ایسے اچانک دوروں سے اداروں کے رویوں پر تبدیلی کے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں

تجزیہ و کالم نگار :امجدعلی خان ڈھول احمد پور سیال