احمد پور سیال رمضان المبارک میں غریبوں یتیموں اور حاجت مندوں کا بھی خیال رکھا جائےڈاکٹر اقبال ندیم ملانہ

0
81

احمد پور سیال رمضان المبارک میں غریبوں یتیموں اور حاجت مندوں کا بھی خیال رکھا جائےڈاکٹر اقبال ندیم ملانہ

احمد پور سیال (سلطان نیوز آن لائن )اس مہینہ میں اللہ رب العزت کی رحمت جوش میں ہوتی ہے ڈاکٹر اقبال ندیم ملانہتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاک برٹش آرٹس ضلع جھنگ کے زیر اہتمام افطار پارٹی ڈنر کا اہتمام کیا گیا ہے اس موقع پر پاک برٹش آرٹس عہدیدران سید ضمیر الحسن شاہ، ڈاکٹر مختار کنول ،حقنواز کشمیری فہیم عباس ملانہ ملک محمد وقاص حمزہ کھوکھر مرکزی جنرل سیکرٹری متحدہ کھوکھر موومنٹ پاکستان ،عبدالباسط ملانہ ،عبد السمیع ملانہ اور صحافی برادری میں سیف اللہ صدیقی کالم نگار و انفارمیشن سیکرٹری تحصیل پریس کلب احمد پور سیال ،محمد عرفان ہرپل ایگزیکٹو ممبر پریس کلب احمد پور سیال ،محمد جاوید اقبال ممبر پریس کلب احمد پور سیال سمیت معززین علاقہ نے شرکت کی اس موقع پر پاک برٹش آرٹس جھنگ کے ضلعی صدر ڈاکٹر اقبال ندیم ملانہ گولڈ میڈلسٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بابرکت مہینہ میں دل کھول کر خرچ کرناچاہیےعالم ہو یا عام زندگی بسر کرنے والا شخص سب پر لازم ہےرمضان المبارک میں غریبوں کا خاص خیال رکھیں غریبوں یتیموں اور حاجت مندوں کا بھی خیال رکھا جائے اور انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک دوسرے مہینوں سے مقدس مہینہ ہے اور اس کا احترام ہر مسلمان پر لازم ہےرمضان المبارک تزکیہ نفس کا بہترین زریعہ ہے اس مہینہ میں اللہ رب العزت کی رحمت جوش میں ہوتی ہےاس ماہ مقدس میں صاحب استطاعت لوگ غریبوں اور مساکین کا خاص خیال رکھیں۔ہمیں اپنی زکوۃ صدقات اور عطیات غریب لوگوں کو دینےچاہئے تاکہ اللہ تعالی کی رضا اور خوشنودی حاصل کر سکیں

رپورٹ سیف اللہ صدیقی