سلطان باہو، ہمارا مقصد بچوں کی شخصیت کو نکھارنا اور ان میں پر اعتمادی کی فضا پیدا کرنا ہے سید راشد العزیز بخاری، ملک غلام مصطفی کا بزم حسین کے زیراہتمام ہونے والی تقریب میں اظہار خیال، مزید تفصیلات جانیے اس لنک میں

0
136

آج یونائیٹڈ کالج کے سٹوڈنٹس نے بزم حسین کے زیراہتمام ہونے والی تقریب میں اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ جتنا ٹیلنٹ یونائیٹد کالج کے سٹوڈنٹس میں شاید کسی ادارے کے سٹوڈنٹس میں ناہو… صدر “بزم حسین” ملک غلام مصطفی
ہمارا مقصد بچوں کی شخصیت کو نکھارنا اور ان میں پر اعتمادی کی فضا پیدا کرنا ہے… سید راشد العزیز بخاری

آج بروز جمعہ مورخہ 24ّمئی 2019 بفضل خدا لم یضل ادب کی ترویج و ترقی کے لیے ایک اور بے لوث کوشش ان مٹ نقوش چھوڑ جانے والی خوبصورت محفل کا انعقاد “بزم حسین” کےزیراہتمام یونائیٹڈ کالج دربارحضرت سلطان باہو کے قرآنی حال میں منعقد کی گئی پرنسپل یونائیٹد کالج دربار حضرت سلطان باہو سیدراشد العزیز بخاری صاحب کے زیر سرپرستی ہونے والی اس کامیاب محفل میں کالج کے تمام شعبہ جات اور کلاس فرسٹ ائیر کے سٹوڈنٹس نے بھرپورحصہ لیا سٹیج سیکرٹری کے فرائض ثاقب حسین خان صاحب نے سرانجام دیے..
صدر “بزم حسین” ملک غلام مصطفی صاحب کی صدارت میں ہونے والی اس پروقار تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تلاوت کلام پاک کا شرف حاصل کرتے ہوئے ادارہ ہذاکے مایہ ناز استاد قاری عثمان صاحب نے سٹوڈنٹس اور سامعین کے قلوب و ازہان کو منور کیا..تلاوت کلام پاک کے بعدنعتیہ سیشن کا آغاز کیاگیا جسمیں مختلف شعبہ جات کےسٹوڈنٹس محمد علی, مزمل حسین , کشور عباس, نے بھرپورحصہ لیا بعد از نعتیہ مقابلہ جات کے ڈی بیٹس کا سیشن شروع ہوا جس میں بھی مختلف شعبہ جات کےسٹوڈنٹس مریم سلطان, احمد رضاجیلانی, محمد اسامہ, محمد طیب نے بھر پور حصہ لیتے ہوئے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ..ادارہ ہذا کے لیکچرار آفتاب صاحب نے سٹوڈنٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں صرف اورصرف کتابوں کی دنیا میں گم ہوکر نہی رہ جاناچاہیے بلکہ کریٹیو مائنڈ بننا چاہیےاور ہمیں زیادہ سے زیادہ اس طرح کےپرگراموں میں حصہ لینا چاہیے. پرنسپل یونائیٹد کالج دربارحضرت سلطان باہو سید راشد العزیز بخاری صاحب نے اس پروقار تقریب میں سٹوڈنٹس اور اساتذہ کرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد دنیاوی تعلیم کےساتھ ساتھ دینی تعلیم اور اسطرح کی سرگرمیوں کو بھی فروغ دینا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصدسٹوڈنٹس کی شخصیت کو نکھارنا اور اس میں بااعتمادی پیداکرنا ہے.مزید گفتگو کرتےہونےان کا کہنا تھا کہ میں اپنی پوری بزم کے ممبران اور عہدیداران کے ساتھ ساتھ عزیز طلبا و طالبات آپکو مبارکبادپیش کرتا ہوں کہ آپ سب نے اس بزم کے تحت ہونے والی محفل میں بھر پور حصہ لیااس محفل کے اختتام پر نعتیہ سیشن اور ڈی بیٹس کے سیشن میں پوزیشنز لینے والےطلباوطالبات کا صدر”بزم حسین”ملک غلام مصطفی صاحب کی طرف سےاعلان کیا گیا جسکے بعد پوزیشنز ہولڈر طلباوطالبات میں نقدی کی صورت میں ادارہ ہذا کے لیکچرار نوید یوسف, سیدفرزند علی شاہ, غلام یسین, اکرام کلیار, عرفان علی, تنویر احمد, غلام مرتضی, جاوید حسین,قیصر رضاعابدی,سید عبدالحی,رانافیصل فاروق کی طرف سے انعامات تقسیم کیے گئے اور اس پروقار تقریب کے اختتام پر بزم حسین کے نائب صدرغلام مرتضی صاحب نے بچوں کے مستقبل اورپاکستان کی سلامتی کیلیے دعا کروائی ..