عوامی خدمت میں لا ثانی کردار۔۔۔۔کلیم اللہ ایکسین واپڈا کمالیہ۔

0
125

کمالیہ۔ کلیم اللہ ایکسین واپڈا ان افراد کی سفارش ہے جن کا کوئی سفارشی نہیں۔عوام

کمالیہ۔(سلطان نیوز آن لائن ) تفصیلات کے مطابق پچھلے کافی عرصہ سے حسنین احمد ڈوگر ساکن چک نمبر 713گ ب کمالیہ نے نیو کنکشن میٹر بجلی کی درخواست گزاری تھی۔ جس پر حسنین احمد ڈوگر کو ملازمین آئے روز چکر لگوا رہے تھے۔
کمالیہ۔کلیم اللہ ایکسین واپڈا نے حسنین احمد ڈوگر کو دو دن مسلسل آتے دیکھا اور اپنے آفس بلا کر پوچھا کیا مسئلہ ہے آپ دو دن سے چکر لگا رہے ہو۔۔جس پر حسنین احمد نے اپنا مسئلہ بتایا۔

کمالیہ۔جس پر کلیم اللہ ایکسین واپڈا کمالیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈیمانڈ نوٹس جاری کرتے ہوئے کنکشن دینے کے احکامات جاری کئے۔ان کا کہنا تھا کہ میرا اوڑھنا بچھونا عوام کی خدمت کے لئے ہے۔

رپورٹ۔سید خلیل الرحمن شاہ ڈپٹی بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ۔