وزیراعلی کادورہ جھنگ ۔۔۔تحصیل احمد پور کی دبنگ نمائندگی رانا امتیاز نے کرتے ہوئے متعدد مسائل پیش کیے

0
124

وزیراعلی کادورہ جھنگ ۔۔۔تحصیل احمد پور کی دبنگ نمائندگی رانا امتیاز نے کرتے ہوئے متعدد مسائل پیش کیے

احمد پور سیال ( سلطان نیوز آن لائن)رانا شہباز احمد خان ایم پی اے 130 ،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری لائیو سٹاک کے بڑے بھائی رانا امتیاز احمد خان نے ایم پی اے کی جگہ حلقہ کی نمائندگی کرتے ہوئے سرکٹ ہاؤس جھنگ میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو احمد پورسیال کے دیرینہ مسائل سے آگاہ کیا۔تحصیل ہیڈ کوارٹر میں ڈاکٹرز کی کمی،تحصیل کملیکس میں نامکمل عملہ،ٹیکس اینڈ ایکسائز،مارکیٹ کمیٹی ،محکمہ زراعت کا دفتر کا نہ ہونا،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کی 130 سالہ پرانی خستہ عمارت کی تعمیر نو اور ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ایمبولینس کی سہولت نہ ہونے کے بارے اگاہ کیا ۔وزیر پنجاب سردار عثمان بزدار صاحب نے سپیشل سیکرٹری جھنگ ملک ریاض اور کمشنر فیصل آباد کو تحریری طور پر آگاہ کرنا کا حکم دیا۔ضلع جھنگ ماڈل ضلعوں میں شامل ہے اسکی۔تحصیلوں تک ثمرات پہنچیں گے

رپورٹ متین قیصر ندیم سٹاف رپورٹر سلطان نیوز