چونیاں عید کی آمد جیب تراش گروہ متحرک میرکوٹ کے رہائشی سے دو نامعلوم جیب تراش 60000ہزار لے اڑے

0
55

چونیاں عید کی آمد جیب تراش گروہ متحرک میرکوٹ کے رہائشی سے دو نامعلوم جیب تراش 60000ہزار لے اڑے

چونیاں( سلطان نیوز آن لائن) عید کی آمد جیب تراش گروہ متحرک میرکوٹ کے رہائشی سے دو نامعلوم جیب تراش 60000ہزار لے اڑے غریب محنت کش ہاتھ ملتے رہ گیا ڈی پی او قصور سے نوٹس کی اپیل تفصیلات کے مطابق طارق ولد معراجِ الدین نے بتایا کہ میں ساکن میرکوٹ نہر کا رہائشی ہوں اور الہ آباد ٹھینگ موڑ میں ریڈی میڈ گارمنٹس کی دوکان بنا رکھی ہے صبح سویرے پل نہرمیر کوٹ سے الہ آباد کی طرف جانے کے لیے چنگ چی رکشہ پر سوار ہوا تو میرے ساتھ دو نامعلوم افراد بھی رکشہ پر سوار ہوا جنہوں نےالہ آباد جاتے ہوئے میرکوٹ ٹینکی کے مقام پر میری جیب تراشی کرتے ہوے میری جیب سے نقدی 60000ہزار روپے نکال لیے اور رفو چکر ہوے متاثرہ نے مزید بتایا کہ وہ ان دونوں جیب تراشوں کو سامنے آنے پر شناخت کر سکتا ہے ڈی پی قصور سے مطالبہ کیا میں غریب آدمی ہوں نوٹس لیتے ہوئے ان نامعلوم جیب تراشوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور میرے 60000 ہزار برآمد کیے جائیں

رپورٹ محمد اقبال شاہد بیوروچیف چونیاں