حافظ آباد ۔تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے دوکاریں آپس میں ٹکڑا گئیں 3 افراد جاں بحق 4 شدید زخمی

0
115

حافظ آباد ۔تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے دوکاریں آپس میں ٹکڑا گئیں 3 افراد جاں بحق 4 شدید زخمی

حافظ آباد( سلطان نیوز آن لائن) تفصیلات کے مطابق حافظ آباد خانگاہ ڈوگراں روڈ پر تیز رفتار ڈمپر نے سامنے سے آنے والی کار کو ٹکڑ مار دی جس کے نتیجہ میں کار کلابازی کھا کر سامنے سے آنے والی کار سے ٹکڑا گئی جس کے نتیجہ میں کار سواروں میں 3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے اور 4 شدید ذخمی ہو گئے ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ٹراما سنٹر حافظ آباد منتقل کیا جبکہ جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کی میتیں ڈی ایچ کیو ہسپتال حافظ آباد منتقل کر دی جاں بحق ہونے والے نبیل،سلامت۔ فیصل تینوں کا تعلق حافظ آباد سے ہی ہے

رپورٹ ذوالفقار علی بیوروچیف حافظ آباد