قمرالزمان کائرہ کے بیٹے کی موت پر سیاسی مخالفین نے حد کر دی

0
232

قمرالزمان کائرہ کے بیٹے کی موت پر سیاسی مخالفین نے حد کر دی

لالہ موسیٰ (سلطان نیوز آن لائن 18 مئی 2019ء) : پیپلز پارٹی سنڑل پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ کے صاحبزادے اُسامہ کائرہ گذشتہ روز جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوئے جس کے بعد قمر الزمان کائرہ کو تعزیتی پیغامات موصول ہونا شروع ہو گئے اور سیاسی مخالفین نے بھی ان کے جوان بیٹے کی موت پر دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ سیاسی اختلافات ایک طرف لیکن دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں بھی کچھ سیاسی مخالفین نے حد پار کر دی اور اُسامہ کائرہ کی موت کو قمر الزمان کائرہ کے لیے ایک ”سبق” قرار دے دیا۔
قمرالزمان کائرہ کے بیٹے کی موت پر ٹویٹر پر ایک صارف نے سنگدلی کی تمام حدیں عبور کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے یہ خبر سُن کر کچھ اطمینان ہوا ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ یہ لوگ اپنے بچوں کے لیے ہی قوم کا پیسہ لوٹتے ہیں اور اب ان کا بیٹا اس دنیا میں نہیں رہا۔
اللہ کرے کہ اب یہ لوگ اس سے کچھ سبق سیکھیں۔

جس پر ایک صارف نے جواب دیا کہ میں نے اُسامہ کائرہ کی کچھ ویڈیوز دیکھی ہیں وہ آنکھوں میں چمک رکھنے والا ایک معصوم بچہ تھا۔
اطلاعات ہیں کہ اُسامہ کی گاڑی ایک موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے کنٹرول سے باہر ہو گئی تھی، اگر اُس کی گاڑی موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار دیتے تو ہم یہی سنتے کہ حرام کا پیسہ ہے اور ایک سیاسی عہدیدار کے بیٹے نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار دی، ہمیں کبھی بھی کسی کے بارے میں پیشگی رائے قائم نہیں کرنی چاہئیے۔