وزیراعظم صاحب ۔۔ قوم کی حالت پر رحم کریں (فیاضیاں) کالم نگار فیاض طفیل سدھو 

0
67

وزیراعظم صاحب ۔۔

قوم کی حالت پر رحم کریں

(فیاضیاں)

کالم نگار فیاض طفیل سدھو 

جناب وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان صاحب ۔۔

قوم کی حالت پر رحم کریں انہیں جینے دیں 

ریاست مدینہ کےدعوے سب خواب ہوئے

حقیقت میں تبدیلی سے عوام خوار ہوئے

جناب وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان صاحب کچھ ماہ قبل جب آپ نے بطور وزیراعظم پاکستان کا حلف لیا تو راقم الحروف سمیت تقریبا تئیس میں سے سولہ سترہ کروڑ پاکستانیوں نے آپ کو آپ اپنی امیدوں کا محور مان لیا اور خوشگوار سہانے مستقبل کے خواب جاگتی آنکھوں سے دیکھنے شروع کر دیئے کیونکہ آپ نے ریاست مدینہ سمیت ایک کروڑ نوکریوں جیسے وعدے اس خوبصورتی اور اعتماد کیساتھ سپورٹران سمیت عوام الناس کے ذہنوں پر نقش فرمائے کہ انکی تو دنیا ہی بدل گئی اور وہ سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ہوتے بھی ان سے محروم ہو گئے ۔آپ کے اقتدار کی مسند پر براجمان ہوتے ہی عوام کش پالیسیوں جن میں غریبوں کے گھر گرانے سمیت بجلی پٹرول گیس اور روزمرہ اشیاء خوردونوش میں گراں قدر اضافے کا وہ طوفان آیا جو غریب عوام کو بہا کر لے گیا اور وہ فاقہ کشی خود کشیوں پر اب مجبور ہوتے جا رہے ہیں کاروباری مراکز مندے پڑ گئے عوام کو موسمی سختیوں کی پروا کیے بنا باخبر رک