سیالکوٹ ۔سرکاری افسران اور ملازمین عوام کے خادم اور محافظ ہیں ، عوام کے مسائل ان کی گھر کی دہلیزپر حل کرنے اور انصاف کی فوری فراہمی کو یقینی بنائے گے . ڈپٹی کمشنر و ڈی پی او سیالکوٹ

0
38

سرکاری افسران اور ملازمین عوام کے خادم اور محافظ ہیں ، عوام کے مسائل ان کی گھر کی دہلیزپر حل کرنے اور انصاف کی فوری فراہمی کو یقینی بنائے گے . ڈپٹی کمشنر و ڈی پی او سیالکوٹ

سیالکوٹ.( سلطان نیوز آن لائن) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن(ر) مستنصر فیروز نے کہا ہے کہ سرکاری افسران اور ملازمین عوام کے خادم اور محافظ ہیں ، عوام کے مسائل ان کی گھر کی دہلیزپر حل کرنے اور انصاف کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کوشاں ہیں۔ ضلع کے مختلف تحصیلوں، قصبوں اور دیہاتوں میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد یہ باور کروانا ہے کہ ریاست کے ادارے عوام کی خدمت کیلئے موجود ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل ڈسکہ کے قصبہ منڈیکے گورائیہ کے گورنمنٹ ہائی سکول میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنتے ہوئے کیا ۔ اے ڈی سی جنرل میاں رفیق ، اے سی ڈسکہ وقار اکبر چیمہ ، ڈی آئی او شہزاد احمد ورک ، سی ای و ہیلتھ ڈاکٹر لیاقت علی خان ، سی ای او ایجوکیشن یونس وڑائچ، سی ای او ضلع کونسل عنصرمحمود ، ڈی ایس پی ٹریفک مظہر فرید کے علاوہ مختلف سرکاری محکموں کے مقامی حکام بھی موجود تھے۔
ڈی سی سید بلال حیدر نے اہلیان علاقہ سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ جولائی میں گورنمنٹ وویمن کالج منڈیکے گورائیہ کا افتتاح کردیا جائے گا اور اسی سال کلاسز کا اجرا ہو گا ۔ انہوں نے کہاکہ بڈھا گورائیہ تا ستراہ رودڈ کی تعمیر کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں فنڈز رکھے جائیں گے جبکہ منڈیکی گورائیہ ، مالومہے ، ڈیرہ گجراں سمیت دیگر دیہات کو سیلابی اور بارشی پانی سے متاثر ہوتے ہیں کیلئے محکمہ ایری گیشن اسکیم تیار کرے اور منڈیکے برساتی نالہ کی صفائی بھی کروائی جائے گی ۔ سی او ضلع کونسل کو پسرور روڈ کے نامکمل نالہ کی تعمیر کیلئے اسٹیمیٹ بنانے کا اعلان کیا اور کہاکہ اس اسکیم کو اے ڈی پی میں مکمل کیا جائے گا ۔ ڈی پی او کیپٹن(ر) مستنصر فیروز نے ڈی ایس پی ٹریفک کو ہدایت کی کہ وہ منڈیکے گورائیہ چوک میں ٹریفک مینجمنٹ کو بہتر بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں اور سیکرٹری ڈی آر ٹی اے سے ملکر منڈیکے تا ڈسکہ سفری کرایہ کو نا صرف کم کروائیں بلکہ اس پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنائیں

رپورٹ رانا عاشق علی بیورو چیف سیالکوٹ