علامہ قاری کلیم اللہ خان ملتانی ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی گاڑی موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے سڑک کنارے درخت سے ٹکرا گئی

0
89

علامہ قاری کلیم اللہ خان ملتانی ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی
گاڑی موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے سڑک کنارے درخت سے ٹکرا گئی
جھنگ(سلطان نیوز آن لائن )علامہ قاری کلیم اللہ خان ملتانی ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی تفصیلات کے مطابق مرکزی اشاعت التوحید و سنت پاکستان کے مرکزی امیر علامہ قاری کلیم اللہ خان ملتانی کبیر والہ جا رہے تھے کہ اٹھارہ ہزاری کے قریب ان کی گاڑی سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے سڑک کنارے درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں علامہ قاری کلیم اللہ خان ملتانی شدید زخمی ہو گئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے مگر ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے اور مبینہ طور پر کہا جا رہا ہے کہ ان کی دائیں ٹانگ ٹوٹی ہوئی ہے

رپورٹ مہر محمد یار سٹاف رپورٹر سلطان نیوز جھنگ