سیالکوٹ..ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر و ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) مستنصر فیروز سیالکوٹ کا نیو سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

0
39

سیالکوٹ..ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر و ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) مستنصر فیروز سیالکوٹ کا نیو سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

سیالکوٹ( سلطان نیوز آن لائن)..ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر سیالکوٹ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) مستنصر فیروز سیالکوٹ نے آج صبح سوا چار بجے نیو سبزی و فروٹ منڈی ایمن آباد روڈ کا دورہ کیا. اسسٹنٹ کمشنر احمد سعید منج بھی اس موقع پع ان کے ہمراہ تھے.
ڈی سی پھلوں اور سبزی کی رسد اور معیار کا جائزہ لیا اور ان کی نیلامی کے عمل ک مشاہدہ بھی کیا. ڈی سی نے کہاکہ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں کم ہورہی ہیں ان ک براہ راست فائدہ عوام الناس کو پہنچنا چاہئے. انہوں نے اے سی سیالکوٹ کو ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے .انہوں نے آڑھتیوں اور دکانداروں کو متنبہ کیا کہ وہ ناجائز منافع خوری سے اجتناب برتیں بصورت دیگر ان کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی .
اسی طرح باقی تین تحصیلوں ڈسکہ, پسرور اور سمبڑیال کے اسسٹنٹ کمشنرز وقار اکبر چیمہ, طاہر طیب اور مرضیہ سلیم نے بھی سبزی و فروٹ منڈی کا علی الصبح دورہ کیا اور سبزیوں اور پھلوں کی طلب و رسد کے علاوہ نیلامیوں کی عمل کی نگرانی کے فرائض انجام دئیے.

رپورٹ رانا عاشق علی بیورو چیف سیالکوٹ