فیصل آباد 16 مئی عالمی استکبار و استعمار کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا دن ہے عارف حسین

0
56

فیصل آباد 16 مئی عالمی استکبار و استعمار کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا دن ہے عارف حسین

فیصل آباد (سلطان نیوز آن لائن )16 مئی عالمی استکبار و استعمار کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا دن ہے،عارف حسین۔آئی ایس او پاکستان کے مرکزی دفتر میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری عارف حسین نے کہا کہ 16 مئی عالمی استکبار و استعمار کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا دن ہے امام خمینی کا فرمان روز روشن کی طرح واضع ہوچکا ہے کہ دنیا کی تمام تر مشکلات کا ذمہ دار امریکہ ہے ،آج اسرائیل کا وجود عالم اسلام کیلئے خطرہ بن چکا ہے
اگر عرب ممالک ان سازشوں کا شکار نہ ہوتے تو آج انسانیت کا ناحق خون نہ بہتا 16مئی کو امریکہ نے بزور طاقت اقوام متحدہ سے اسرائیل کے ناپاک وجود کومنظور کروایا تھا جس پر علامہ عارف الحسین الحسینی نے 16مئی کو یوم مردہ باد امریکہ منانے کا اعلان کیا اور انکے حکم پر آئی ایس او ہر سال عالمی استکبار کے خلاف 16مئی کو یوم مردہ باد امریکہ دن مناتی ہے اس روز فلسطینی مظلوموں کی حمایت کرکے صیہونی مظالم سے پردہ اٹھایا جاتا ہے لہذا امسال بھی ملک گیر امریکہ و اسرائیل مردہ باد ریلیاں نکالی جائے گی ۔۔۔

رپورٹ محمد وقاص ہادی فیصل آباد