جذبہ خدمت خلق کے تحت رانا خوشنودزیب شہید فری ڈسپنسری کا قیام

0
182

جذبہ خدمت خلق کے تحت رانا خوشنودزیب شہید فری ڈسپنسری کا قیام

سسیال کوٹ( سلطان نیوز آن لائن) رانا خوشنود زیب شہید فری ڈسپنسری بمقام گاگا ڈسکہ نزد پسرور سیالکوٹ بائپاس ۔۔۔۔ الحمداللہ اپنی منزل مقصود کی طرف رواں دواں ہے۔۔۔۔ ڈسپنسری انتظامیہ کے سربراہ نے کہا ہے یہ کسی سیاسی مذہبی یا دیگر کسی بھی جماعت سے اس ڈسپنسری کا دور دور سے کوئی تعلق واسطہ نہیں اب تک جو بھی زیر تعمیر ڈسپنسری کے اخراجات کئے گئے ہیں وہ اپنی مدد آپ کے تحت کئے گئے ہیں ۔۔۔ یہ تحصیل ڈسکہ میں پہلی اور واحد ڈسپنسری ہوگی جس میں ایک عام غریب کے لئے میڈیکل کی تمام تر سہولیات میسر ہونگی جس میں ایک غریب شخص جو اس دور میں دو بچوں کی پرورش نہیں کرسکتا کم ازکم اس ادارے سے مایوس نہیں لوٹے گا ۔ ڈسپنسری 24 گھنٹے کھلا رہے گی اور مختلف شعبہ کے ڈاکٹر اپنے اپنے مقررہ وقت پر ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔۔۔ آخر میں ڈسکہ میں مقیم مخیر حضرات جو فلاحی کام کے سلسلہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ہمارے ساتھ تعاون جاری رکھیں تاکہ ڈسپنسری جلد اپنی منزل مقصود حاصل کرپائے۔۔۔۔۔ کچھ لوگوں نے تعاون کرنے کا وعدہ بھی کیا ہوا ہے ان سے گزارش ہے اپنے تعاون کو یقینی بنائیں آدھے سے کام زیادہ ہو چکا ہے کچھ رہ گیا ہے وہ آپکے تعاون کا انتظار کررہا ہے۔۔۔۔

رپورٹ رانا عاشق علی بیورو چیف سیالکوٹ