ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدر کا نیو سبزی و فروٹ منڈی ایمن آباد کا دورہ کیا

0
138

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدر کا نیو سبزی و فروٹ منڈی ایمن آباد کا دورہ کیا

سیالکوٹ(سلطان نیوز آن لائن)ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدر نے آج صبح ساڑھے چار بجے نیو سبزی و فروٹ منڈی ایمن آباد روڈ کا دورہ کیا. اسسٹنٹ کمشنرسیالکوٹ سعید احمد منج, ڈی ایس پی رانا زاہدکے علاوہ مارکیٹ کمیٹی, ایگری کلچرل مارکیٹنگ کے مقامی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے. ڈی سی محکمہ ریونیو , مارکیٹ کمیٹی اور ایگری کلچرل مارکٹنگ کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ وہ سبزی و فروٹ منڈی میں طلب و رسد پر نظر رکھیں اور ان کی آکشن کا عمل اپنی نگرانی میں مکمل کروا کر قیمتیں مقرر کریں تانکہ مصنوعی مہنگائی اور گراں فروشی کا سدباب کیا جاسکے

رپورٹ رانا عاشق علی بیورو چیف سیالکوٹ