حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا اعزاز تحریر۔۔۔ اے آر چوہدری

0
175

حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا اعزاز

تحریر۔۔۔ اے آر چوہدری

حضرت سیدہ طیبہ طاہرہ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تمام صاحب زادیوں میں سب سے چھوٹی تھی۔

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی لخت جگر سے بے انتہا محبت کرتے تھے۔ حضرت فاطمہؓ جب اپنے بابا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر تشریف لاتیں تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم باوجود باپ ہونے کے کھڑے ہوکر بیٹی کا استقبال کرتے تھے۔ پیشانی پر بوسہ دیتے اور اپنی جگہ پر بٹھاتے خود دوسری جگہ پر بیٹھ جاتے تھے۔

نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیٹیوں کے ساتھ محبت کرنے کا درس بھی دیا اور طریقہ بھی سکھا دیا کہ بیٹی کا مقام کیا ہوتا ہے۔ آج ہماری بیٹیاں بھی ہیں، ہم بھی باپ ہیں لیکن یہی باپ جب گھر میں داخل ہوتا ہے تو بیٹیاں ڈر سے سہم جاتی ہیں۔ خوف کی وجہ زبان کو تالے لگ جاتے ہیں، ایسے محسوس ہوتا ہے جیسے گھر میں باپ نہیں ”جلاد“ آگیا ہے۔

ہم نے کبھی اپنی بیٹیوں کو اس انداز میں پیار دیا ہی نہیں جس کی وہ مصداق ہیں۔ ہم نے کبھی ان کو پاس بٹھا کر ان سے دھیمے انداز میں باتیں ہی نہیں کیں جن سے ایک باپ کی محبت کی جھلک نظر آئے۔

ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی گھریلو زندگی کا مطالعہ کر کے اس کو اپنانے کی کوشش کرنی چاہیے ان شاءالله ہر قسم کے گھریلو تنازعات دم توڑ جائیں گے

اے آر چوہدری