محمد ظاہر ڈپٹی کمشنر جھنگ کے ہمراہ سکیورٹی کے پیش نظراوراشیاء خوردونوش کی قیمتوں اورمعیارکے جائز ہ کے حوالے سے سستا رمضان بازارذیل گھر علاقہ تھانہ کوتوالی اور سستا رمضان بازار علاقہ تھانہ جھنگ سٹی کادورہ کیا

0
34

محمد ظاہر ڈپٹی کمشنر جھنگ کے ہمراہ سکیورٹی کے پیش نظراوراشیاء خوردونوش کی قیمتوں اورمعیارکے جائز ہ کے حوالے سے سستا رمضان بازارذیل گھر علاقہ تھانہ کوتوالی اور سستا رمضان بازار علاقہ تھانہ جھنگ سٹی کادورہ کیا

جھنگ (سلطان نیوز آن لائن)۔عطاء الرحمان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ نے محمد ظاہر ڈپٹی کمشنر جھنگ کے ہمراہ سکیورٹی کے پیش نظراوراشیاء خوردونوش کی قیمتوں اورمعیارکے جائز ہ کے حوالے سے سستا رمضان بازارذیل گھر علاقہ تھانہ کوتوالی اور سستا رمضان بازار علاقہ تھانہ جھنگ سٹی کادورہ کیا۔ اس موقع پر واحد ارجمند ضیاء ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، عبدالروؤف اعوان اسسٹنٹ کمشنر جھنگ، حافظ علی حسن شوکت انچارج سکیورٹی DPO آفس جھنگ اور انجمن تاجران جھنگ کے نمائندے بھی موجود تھے۔ DPO جھنگ نے رمضان بازار ہائے میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اوران کے معیارکاجائزہ لیااورسکیورٹی کے حوالے سے چیکنگ کی۔ دوکانداروں کوہدائت کی کہ ناقص اور غیر معیاری اشیا ء فروخت کرنے سے اجتناب کریں اس موقع پرڈی پی او نے کہاکہ رمضان بازاروں میں موجود حالات کے پیش نظرسی سی ٹی وی کیمرہ جات کے ذریعے مسلسل مانیٹرنگ کی جائے، تمام ملازمان نہایت چوکس ہو کر ڈیوٹیاں سر انجام دیں۔ رمضان بازاروں کے داخلی و خارجی راستوں پرتلاشی کے عمل کویقینی بناتے ہوئے مشکوک افرادپرکڑی نظررکھیں،غفلت اور سستی کرنے والے ملازمان کے خلا ف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی

۔ رپورٹ (عرفان حیدر سیال)