بریکنگ نیوز، لاہور داتا دربار کے قریب بم دھماکہ متعدد افراد جانبحق، مکمل تفصیلات جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں

0
196

افسوسناک خبر !!
لاہور میں داتا دربار گیٹ نمبر2 مین روڈ پرایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار شہید جبکہ 18 زخمی ہوئے ہیں۔
دھماکے کی نوعیت کا فوری طور پر اندازہ نہیں ہوا ہے۔
بظاہر لگ رہا ہے کہ ایلیٹ فورس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
پولیس اور ریسکیو حکام جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں، ریسکیو ٹیموں نے امدادی کام شروع کر دیا ہے، شہید ہونے والے اہلکاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
میؤ اسپتال لاہور میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جہاں 3 لاشیں اور 18 زخمیوں کو لایا گیا ہے، زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق شہداء کی تعداد 5 ہوگئی ہے ـ
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی اپنا بھکر کا دورہ ملتوی کر دیا اور کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔