خوشی تحریر ۔معروف صحافی منور اقبال تبسم

0
99

خوشی

تحریر ۔معروف صحافی منور اقبال تبسم

خوشی کا تعلق مال دولت ،راحت آرام سے نہیں ،خوشی ہمیشہ شیئر کرنے سے بڑھنے والی چیز ہے اور غم شیئر کرنے سے کم ہونے والی چیز کا نام ہے ،میلے کچیلے کپڑوں میں ملبوس یہ بچے نہ جانے کس کے ہیں ،میں نہیں جانتا ، میں دوستوں کیساتھ ،،اولڈ ہیڈ سدھنائ ،، کی دم ٹوڑتی رعنائیوں کی تصویر کشی اور ویڈیوز بنانے میں مصروف تھا کہ ان بچوں کو حسرت سے یہ سب دیکھتے دیکھ کر اچانک دل میں انہیں ،، پروٹول،،دینے کا احساس جاگا اور ان کیساتھ گروپ فوٹو بنوایا اس کے بعد ان کی خوشی جو ان کے چہرے سے عیاں تھی اس سے ہٹ کر میرا اپنا دل ایک عجیب احساس سے لبریز ہوچکا تھا ،اس پوسٹ کا مقصد بتانا یہ ہے کہ چھوٹے چھوٹے ایسے کئ کام ہیں جن سے آپ دوسروں کیلئے خوشی اور انکے چہرے پر مسکراہٹ کا باعث بن سکتے ہیں ، ایسے ہی چلتے چلتے کسی غریب سے ایسے گلے ملو جیسے تم کسی خاص شخص سے مل رہے ہو ،کسی بھی عام آدمی کو پروٹوکول دو ، یقین کریں آپ کی خاصیت میں رتی بھر کمی نہیں آئے گی ،اور ایک انسان کو وہ وہ خوشی دیدوگے جو کبھی نہیں بھلاپائے گا ،راستہ سے پتھر پٹانا، سب کو سلام کرنا اورمحبت سے پیش آنا آپ کی قدر و قیمت بڑھا سکتا ہے ،کل کی تقریب حلف برداری کی شاندار کامیابی کا کریڈٹ میں ان بچوں کو دینا چاہتا ہوں جن کے چہرے پر ایک روز قبل میں نے معمولی سے رویہ سے ایک مسکان پیدا کی اور رات میں اس کے بدلہ خوشی اور مسرت سے پھولا نہ سمایا جب ضلع بھر کے سیاست اور اہل صحافت مجھ جسے ادنی سے بندے کو اعزاز دے رہے تھے

منور اقبال تبسم کوٹ اسلام خانیوال
03336227477