سلطان نیوز کا فکری خیال۔۔۔۔۔۔۔۔بنا میڈیا سیمینار کا جلال۔۔۔۔۔۔۔مقررین نے کر دکھایا کمال۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیشہ صحافت ہو گا لازوال۔۔۔۔۔۔گڑھ مہاراجہ میں میڈیا سیمینار کی کہانی۔۔منفردانداز تحریر کے مالک متین قیصر کی زبانی۔۔۔۔۔سلطان نیوز پر۔

0
124

سلطان نیوز کا فکری خیال۔۔۔۔۔۔۔۔بنا میڈیا سیمینار کا جلال۔۔۔۔۔۔۔مقررین نے کر دکھایا کمال۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیشہ صحافت ہو گا لازوال۔۔۔۔۔۔گڑھ مہاراجہ میں میڈیا سیمینار کی کہانی۔۔منفردانداز تحریر کے مالک متین قیصر کی زبانی۔۔۔۔
تحصیل احمد پور سیال کو یہ منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا کہ میڈیا ،صحافت سے وابستہ ٹیم نے میڈیا سیمینار،صحافیوں کی فکری،ذہنی اور اخلاقی تربیت کا بندوبست کرکے صحافتی حلقوں میں تہلکہ مچا کر اپنی انفرادی ،تعمیری سوچ کا ڈنکا بچادیا۔گڑھ مہاراجہ پریس کلب اور سلطان نیوز اور اس سےوابستہ فخر صحافت ،ادب شیخ امتیاز رحمانی،چوہدری عبدالستار جٹ ،ملک عرفان حیدر اور عمر فاروق اور دیگر ساتھیوں نے انقلابی سوچ کو عملی جامہ پہناکر کرمیدان صحافت میں منفرد،تعمیری اور انقلابی سوچ کی بنیاد رکھ کر ہونے کا عملی ثبوت مہیا کردیا۔بلدیہ ہال میں منعقدہ پروگرام میں عنصر خان خوبصورت آواز ،خوبصورت خیال اور خوبصورت سوچ کے مالک نے صحافتی ضابطوں ،صحافتی اقداروں پر مفصل مدلل سیر حاصل خطاب کیا۔امجد ڈھول منفرد لب و لہجہ کا ادبی کردار نے ادبی اسلوب اور لب کشائی سے سامعین کے ذہنوں پر دستک دیکر اپنے لطیف لہجہ کا اظہار کیا۔علی امجد چوہدری مشہور اینکر پرسن نے مسکراتے چہرے سے اردو انگلش آمیزش سے منطقی عقلی دلیلوں سے ادبی انداز سے صحافت کی ذمہ داریوں،اثرات اورصحافتی شخصیت پر پر مغز گفتگو کرکے سماعتوں کو زخمی کیا۔فخر صحافت وادب شیخ امتیاز رحمانی نے سماعتوں کو ،بصارتوں کو،احساستوں کو لطیف و حسین پیرایوں میں پیروکرایسادبنگ احساس ،انداز،سٹائل اور طریق اپنایا کہ ہر شخص فرطہ حیرت میں گم ہو کر ادبی و فکری محفل کے جادووگرداب میں مسحور ہو گیا۔چوہدری متین قیصر ندیم نے تاریخ کےبند اوراقوں سے،ماضی میں گمشدہ صحافتی شہیدوں ،صحافتی میدان کارزار میں الجھے ،لڑتے،کردار ادا کرتے ،فرض منصبی نبھاتے اورخاندانی فرضوں اور زمہ داریوں سے کوتاہی کر کے سچ اور صرف سچ قارئین اور سامعین تک پہچانے میں اس قدر مصروف کہ سر میں آتے سفید بالوں ،آنکھوں سے جاتی چمک ،چہرے پہ چھائی تھکن اور آنکھوں میں سمائی ادھوری نیند اور بچوں کے محفوظ مستقبل کی جدوجہد پر حکومت کی ناکافی سہولیات اور غیر محفوظ ماحول پر حکومتی ایوانوں تک اپنی عرضداشت پہنچانے کی کوشش کی۔رانا وقار سیاسی ورکر نے صحافتی بے حسی ،حقوق سے نابلد اور حکومتی خاموشی پر صحافتی تنظیموں کو خوب للکارا۔سماجی کارکن رضوان قدیر چیمہ نے اپنے پرجوش خطاب میں میڈیا کی کسان دوست رویے اور پسے ہوئے طبقے ،مظلوم کی امداد کرنے۔اور تحصیل احمد پور سیال کے مسائل اجاگر کرنے اور تحصیل احمد پور سیال کا مثبت امیج پیش کرنے پر میڈیا کو مبارک باد دی ۔چوہدری عبدالستار جٹ سی او سلطان نیوز ،شیخ محمد حسین صدر پریس کلب گڑھ مہاراجہ نے صحافتی دوستوں کا شکریہ ادا کیا اور لعل خا ن ندیم مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اس پروگرام کو مرحوم کے نام کیا۔۔۔۔۔ازقلم محمد متین قیصر ندیم جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب احمد پور سیال ،چئیرمین یونین آف جرنلٹس تحصیل۔احمد پور سیال