لیبر ڈے بڑی ہی تلخ ہے داستان مزدور تحریر معروف کالم و تجزیہ نگار امجد علی ڈھول

0
50

لیبر ڈے Labour day

بڑی ہی تلخ ہے داستان مزدور

تحریر معروف کالم و تجزیہ نگار امجد علی ڈھول
احمد پور سیال
آج مزدور ڈے پر بڑے بڑے ہوٹلزـ ہالز اور کلبز اور دیگر مقامات پر مزدوروں کے لئے بڑے بڑے کنونشنز کا اہتمام کیا گیا.
جہاں عام آدمی کا داخلہ ممنوع تھا. بڑے ہی پرتکلف قسم کے لنچ بریک ہوئے. ٹی بریکس کا اہتمام کیا گیا. بڑی بڑی ائرکنڈیشن گاڑیوں میں آنے وال بڑے بڑے دانشوروں نے فلی ائر کنڈیشنڈ ماحول میں مزدوروں کے حقوق اور انکو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی
. انکے مسائل کے حل کے لئے تجاویز دی گئیں.

ہال میں بیٹھے تمام افراد کا تعلق بھی دنیاوی اعلی’طبقے سے تھا. وہ مقررین کی تقاریر پر سر دھنتے رہے.
اور مزدور بیچارہ کڑکتی تپتی اور جھلساتی ھوئی دھوپ میں بوجھ اٹھاتا رہا تو کہیں بھٹہ مالکان کے ہاتھوں زدوکوب ہو رہا تھا. اور کہیں کسی سیٹھ کے سامنے بے عزت ہوتا رہا.
سارے دن کی کڑی مشقت اور محنت کے بعد جب شام کو اجرت لینے کی باری آئیگی تو تب اس کو پتہ چلے گا کہ آج اس مزدور کا عالمی دن تھا. اور اس خوشی کے موقع پر تو بینکوں کی چھٹی تھی. لہذا اجرت کل ملے گی. اور بندہ مزدور اپنے بچوں کیساتھ رات کو فاقہ انجوائے کرے گا.