گڑھ مہاراجہ، گڑھ موڑ کے رہائشی نوجوان کو سعودیہ عرب بھیجنے کا جھانسہ دیکر ڈیڑھ لاکھ روپے سمیت لاہور سے اغوا کر لیا دلمیر احمد کا تھانہ گڑھ مہاراجہ دائر درخواست میں موقف؛ مکمل تفصیلات جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں

0
94

گڑھ_مہاراجہ، محنت کش کا جواں سالا بیٹا اغوا،
گڑھ موڑ کے رہائشی نوجوان کو سعودیہ عرب بھیجنے کا جھانسہ دیکر ڈیڑھ لاکھ روپے سمیت لاہور سے اغوا کر لیا دلمیر احمد کا تھانہ گڑھ مہاراجہ دائر درخواست میں موقف؛
تفصیلات کے مطابق گڑھ مہاراجہ کے نواحی علاقہ برجی والا کے رہائشہ دلمیراحمد نامی شخص نے تھانہ گڑھ مہاراجہ میں دائردرخواست میں موقف اختیار کیا کہ نزیرولد دین محمد اور محمد غلام شبیر ولد دین محمد میئو سکنہ گڑھ مہاراجہ نے میرے نوجوان بیٹے محمدوقاص عرف کاشی کو سعودیہ عرب بھیجنے کا جھانسہ دیا اور مبلغ 1لاکھ 50ہزاروپے اصل کاغذات وغیرہ سمیت لاہور بلوایا وہاں سے اسے اغوا کر لیا میری حکام بالا سے اپیل ہے کہ میرے بیٹے کو بازیاب کروا کر داد رسی کی جائے؛
اور دوسری جانب سے لاعلمی کا اظہار اور، ان کا موقف ہے کاشی ہمارے ساتھ رابطہ میں نہیں تھا موبائل ڈیٹا سے سچ سامنے آ جائےگا؛

رپورٹ محمدعمرفاروق سلطان نیوز// گڑھ مہاراجہ جھنگ 21_4_2019