امریکی ریاست ٹیکساس میں ٹوئن انجن طیارہ کریش ہوگیا

0
59

امریکی ریاست ٹیکساس میں ٹوئن انجن طیارہ کریش ہوگیا

ٹیکساس(سلطان نیوز ) امریکی ریاست ٹیکساس میں ٹوئن انجن طیارہ کریش ہوگیا۔ طیارے میں سوار تمام 6 افراد ہلاک ہوگئے ۔ حادثہ لینڈنگ کے دوران پیش آیا۔ طیارے کا ملبہ ائیرپورٹ سے 6 میل کے فاصلے پر مل گیا ہے۔حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئیں۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تباہ ہونے والے طیارے کے مالک نے بتایاکہ وہ اس طیارے کو لوگوں کی مدد کے لیے استعمال کررہے تھے۔
اس طیارے کی مدد سے دوردراز کے مریضوں کو بڑے شہروں کے اسپتالوں میں منتقل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتاتھا۔یاد رہے رواں سال مارچ میں کولمبیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا، حادثے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق کولمبیا کے صوبے میٹا میں چھوٹا طیارہ گرنے سے 12 افراد ہلاک ہوئے۔
طیارہ ساز جوز سے ویلا وائسنشیو جا رہا تھا کہ لینڈنگ سے کچھ دیر پہلے گر کر تباہ ہو گیا۔
حکام کے مطابق دو انجنوں والے ڈوگلس ڈی سی تھری طیارے میں 12 مسافر سوار تھے اور حادثے میں کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچ سکا۔حادثے میں کولمبیا کے شہر تارئیرا کی میئر بھی اپنے اہلخانہ سمیت ہلاک ہوئیں جب کہ ہلاک ہونے والوں میں طیارے کا مالک، پائلٹ اور کو پائلٹ بھی شامل ہیں، طیارے میں حادثے کے بعد آ لگ گئی تھی جس کی وجہ سے لاشیں جل گئی ہیں اور شناخت میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ جن لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکے گی اٴْسے ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے شناخت کیا جائے گا۔سول ڈیفنس ایمرجنسی کے مطابق طیارہ حادثہ انجن فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا، پائلٹ نے طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کی کوشش کی تھی تاہم وہ کامیاب نہیں ہو سکا۔اس سے قبل 9 دسمبر 2018 کو سوڈان میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔سوڈان میں ہونے والے طیارہ حادثے میں مرنے والوں میں ایک ریاست کے گورنر اور 3 سیکیورٹی اہلکار بھی شامل تھے جب کہ حادثے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے تھے، طیارے کے حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی تھیں۔حکام کے مطابق طیارہ سیکیورٹی حکام کو لے کر جا رہا تھا۔۔