اپنے بچوں کو بھوکا نہ سلائیں ،پیسے نہیں ہیں تو سبزی مفت لے جائیں بزرگ شخص نے اپنی دکان پر غریب افراد کے لیے مفت سبزی کا بینر لگا دیا، انسانیت کے جذبے سے بھرپور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

0
209

اپنے بچوں کو بھوکا نہ سلائیں ،پیسے نہیں ہیں تو سبزی مفت لے جائیں
بزرگ شخص نے اپنی دکان پر غریب افراد کے لیے مفت سبزی کا بینر لگا دیا، انسانیت کے جذبے سے بھرپور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی
ایسے میں صاحب حیثیت افراد کا فرض بنتا ہے کہ وہ غریب افراد کا خیال رکھیں،اس حوالے سے ایک تصویر بھی سامنے آئی ہے ۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سبزی والے نےب اپنی دکان پر بینر لگا رکھا ہے جس پر لکھا ہے کہ ” اپنے بچوں کو بھوکا نہ سلائیں اگر پیسے نہیں ہیں تو سبزی مفت لے جائیں”۔یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔جس پر تبصرہ کرتے ہوئے صارفین کا کہنا ہے کہ اگرچہ سبزی والے کی بھی اتنی آمدنی نہیں ہوتی تاہم اس جذبہ قابل قدر ہے اگر یہی جذبہ دیگر لوگ دکھائیں تو کوئی غریب بھی رات بھوکے پیٹ نہیں سوئے گا،صارفین کا کہنا ہے کہ غریب افراد کی مدد کرنا ہمارا مذہبی و اخلاقی فریضہ ہے۔
کئی ایسے غریب خاندان ہے جن کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں ہے۔ ہم اپنے آس پاس گلی محلوں میں رہنے والے ان غریب اور مسحق افراد کی مددکرنی چاہئیے۔ جو کسی مجبوری کی تحت روزی نہیں کماسکتے ہیں۔ مخیرحضرات اپنی زکوات و خیرات سے غریبوں کا خیال رکھیں۔صارفین کا کہنا ہے کہ اپنے لیے تو ہر کوئی بہتر کپڑے لیتا ہے اور مہنگے مہنگے کپڑے لیتا ہے۔ بہترین انسان وہ ہے جن کے دلوں میں انسانیت کا درد ہے۔پسے ہوئے طبقے کے لوگوں کے گھریلو مساہل حل کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے۔