تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آ گئی ہے لاہور۔ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد نے تھانہ کو اپنے گھر کی جاگیر بنا لیا۔اعلیٰ حکام سے نوٹس کا مطالبہ رپورٹ سیدخلیل الرحمٰن شاہ

0
56

تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آ گئی ہے

لاہور۔ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد نے تھانہ کو اپنے گھر کی جاگیر بنا لیا۔اعلیٰ حکام سے نوٹس کا مطالبہ۔

لاہور۔بھتہ مافیا سرفراز گجر 7 کس افراد نے اشرف لاء ایسوسی ایٹس کے سینئر کلرک پر دھاوا بول دیا۔ عامر اشرف شدید زخمی۔مقامی پولیس مقدمہ درج کرنے سے گریزاں۔

لاہور۔تفصیلات کے مطابق اشرف لاء ایسوسی ایٹس واقع گوپال نگر مین بازار کے سینئر کلرک عامر اشرف پر سرفراز گجر وغیرہ 7 کس افراد نے بھتہ نہ دینے پر چادر چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے بھتہ نہ دینے پر ہاکیوں ڈنڈوں اور مسلح اسلح مارتے پیٹتے چیمبر سے گھسیٹتے باہر بازار میں لے آئے شدید زخمی کر دیا۔

لاہور۔عامر اشرف نے 15 پر مقامی پولیس کو اطلاع دی جبکہ مقامی پولیس تھانہ نصیر آباد اپنا روائتی انداز برقرار رکھتے ہوئے اطلاع پانے کے آدھا گھنٹہ بعد پہنچی۔

لاہور۔سرفراز گجر وغیرہ بااثر افراد ہیں۔مقامی پولیس سرفراز گجر وغیرہ کی مکمل پشت پناہی کر رہی ہے اور مقدمہ درج کرنے سے گریزاں ہے

لاہور۔عامر اشرف نے اعلیٰ حکام جناب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آئی جی پنجاب عارف نواز اور ارباب اختیار سے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے