انسدادِ پولیو کی مہم کا اس سال کا دوسرا راؤنڈ مورخہ 22اپریل سے شروع ہو کر 26 اپریل تک رہے گاڈاکٹر محمد عدنان ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈسکہ

0
101

انسدادِ پولیو کی مہم کا اس سال کا دوسرا راؤنڈ مورخہ 22اپریل سے شروع ہو کر 26 اپریل تک رہے گاڈاکٹر محمد عدنان ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈسکہ

انسدادِ پولیو کی مہم کا اس سال کا دوسرا راؤنڈ مورخہ 22اپریل سے شروع ہو کر 26 اپریل تک رہے گا۔ اس قومی مہم کا مقصد 5سال سے کم عمر کے ہر بچے کو پولیو کی ویکسین کے 2 قطرے پلانا ہے تاکہ ہم اپنے ملک پاکستان کو اس موذی بیماری پولیو سے پاک کر سکیں۔*اس راؤنڈ میں پولیو کی ویکسین کے ساتھ ساتھ 6ماہ سے لے کر 5سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو وٹامنز اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی* اس سلسلے میں ہماری 296 ٹیمیں پوری تحصیل ڈسکہ میں گھر گھر جا کر 146731 بچوں کو پولیو ویکسین اور وٹامنز کے کیپسولز دیں گیں۔
اس سلسلے میں میری سب والدین اور اساتذہ اکرام سے گزارش ہے کہ وہ ہماری ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ ہمارا کوئ بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہ جائے۔ اگر ان تاریخوں میں ہماری ٹیم کسی وجہ سے آپ کے گھر نہ پہنچ سکے تو برائے مہربانی نیچے دیئے گئے نمبر پر فوری رابط کریں۔ شکریہ
فون نمبر: 9200066-052
ڈاکٹر محمد عدنان
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈسکہ

رپورٹ رانا عاشق علی بیوروچیف ڈسکہ سیالکوٹ